ہفت روزہ دعوت – شمارہ 3 تا 9 اکتوبر 2021

اہم ترین

شکر: نعمتوں کی قدر دانی

حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اتنی نعمتیں عطا کی ہوئی ہیں کہ اگر ہم ان کا صحیح احساس پیدا ہوجائے تو ہمارا ہر بُنِ مو شکر ادا کرتا رہے۔ مگر چوں کہ یہ نعمتیں ہمیں بکثرت ملی ہوئی ہیں، اس لیے یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہمیں منعم حقیقی نے اتنے انعامات سے نوازا ہے۔
مزید پڑھیں...

ملک میں نفرت کی فضا کو روکنے کی عملی تدابیر

سیکولر پارٹیوں میں خوف اور ڈر کا جو ماحول بنتا جارہا ہے اس کو دور کرنے اور یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آج نفرت کا جو کھیل مسلمانوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہے اگراس پر روک نہیں لگائی گئی تو آنے والے وقتوں میں سماج کے دوسرے کمزور طبقات کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے ۔ دلتوں اور آدیواسیوں کے خلاف حملوں سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں...

قوتِفکر و عمل پیدا کریں

اگر فرد ہر حال میں نصب العین کے لیے سرگرم رہے تو وہ عوامل جو فکر کو جامد کررہے تھے خود بہ خود فنا ہونے لگتے ہیں ۔ لیکن اگر ہماری سرگرمی متاثر ہو اور ہم تحریکی ماحول سے بھی دور رہیں تو آہستہ آہستہ فکر پر زنگ لگنا شروع ہوجاتا ہے
مزید پڑھیں...

خبر و نظر

پرواز رحمانی کیرالا میں شرارت کیرالا میں ایک عیسائی بشپ کے اس بیان کےبعد کہ ’’مسلم کمیونٹی کے لوگ ’’لو جہاد‘‘ اور ’’نارکوٹکس جہاد‘‘ کے ذریعے مسائل پیدا کررہے ہیں‘‘ ایک اور پادری نے مسلمانوں کے خلاف کچھ اور اشتعال انگیز باتیں کہیں۔ ان بیانات سے مسلمانوں اور دیگر انصاف پسند طبقات میں غم وغصہ پھیلنا فطری عمل تھا۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے ہم…
مزید پڑھیں...

اداریہ

آسام کے سپاجھار، ضلع درانگ میں سرکاری زمین سے غیر قانونی قابضین کے جبری انخلا کے دوران ہونے والے تشدد کی تصاویر اور ویڈیوز نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور یہاں کے سنجیدہ شہریوں کو حقوق انسانی کے تئیں گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ۲۳ ستمبر کو ہونے والی اس ظالمانہ کارروائی کے دوران پولیس فائرنگ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ قبضوں کو…
مزید پڑھیں...

آسام میں گجرات ماڈل کی تیاری تو نہیں۔۔۔!

این آر سی میں شہریت ثابت ہو نے کے بعد بھی بنگلہ دیشی بتایا جا رہا ہے آرایس ایس، بی جے پی کی مسلم دشمنی عیاں ، سیاسی ایجنڈہ کے تحت کارروائی۔۔! ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لیے جب این آر سی کا داؤ کام نہیں آیا تو اب ان پر نت نئے بہانے اور حیلوں کے ذریعے تشدد کیا جا رہا ہے۔ آسام کے ضلع درانگ کے سپہاجھار میں مبینہ…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]