ہفت روزہ دعوت – شمارہ 10 تا 16 اکتوبر 2021

اہم ترین

نرم خوئی: خوبصورت شخصیت کی لازمی صفت

گھر کے خادم اور ملازمین کے ساتھ نرمی، بچوں کے ساتھ نرمی، رشتہ داروں اور عزیزوں کے ساتھ نرمی، پڑوسیوں اور شناسا لوگوں کے ساتھ نرمی برتنے سے لوگوں کے دلوں میں محبت، وقعت ، احترام اور وفاداری کے جذبات ابھرتے ہیں، بیگانے اپنے بنتے ہیں اور اپنوں میں قربت و خلوص بڑھتا ہے۔ جذباتی تعاون ملتا ہے، نیک تمنائیں اور دعائیں ملتی ہیں اور آدمی کے دل و دماع کو…
مزید پڑھیں...

داغؔ دہلوی کے حقیقی جانشین : نوحؔ ناروی

داغؔ دہلوی کے انتقال کے بعد ان کی جانشینی کو لے کر کافی جھگڑے تھے۔ بالآخر یہ طئے پایا کہ جانشینی کسی ایک کو نہیں بلکہ قابل اور مستحق شاگردوں کو جانشین قرار دیتے ہوئے اسناد پیش کیے گئے، جن میں اول نام نوح ناروی کا رہا۔داغؔ کے شاگرد تقریباً چار سو سے زیادہ ہیں۔ جن میں سے اکثر میں سے خود صاحب دیوان و صاحب تلامذہ تھے۔
مزید پڑھیں...

’دلی فسادات کو پولیس کی ناکامی کے لیے یاد رکھا جائے گا‘

2 ستمبر 2021 کو دلی کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے کہا کہ پولیس فسادات کے معاملات میں منصفانہ تحقیقات کرنے اور متاثرین کو انصاف ملنے کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ یہ فسادات دلی پولیس کی ناکامی کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’میں اپنے آپ کو اس مشاہدے سے نہیں روک سکا ہوں کہ جب تاریخ دلی میں تقسیم کے بعد بدترین…
مزید پڑھیں...

ملک کے کروڑوں باشندوں پر قرض کا بوجھ

ہمارے ملک میں رہنے والے کروڑوں باشندوں کے پاس خواہ شہری ہوں یا دیہی، کسی طرح کا طبعی اثاثہ ہے نہ مالی اثاثہ، بس وہ اپنے جسم کے بوجھ ڈھونے پر مجبور ہیں۔ شہری علاقوں میں رہنے والوں کا کوئی مستقل پتہ نہیں ہوتا کیونکہ ان کے پاس زمین یا گھر نہیں ہوتا اس لیے انہیں کسی طرح کی سماجی سلامتی بھی نہیں مل پاتی ہے۔
مزید پڑھیں...

اداریــــہ

ہندوستان میں جب بھی کسی سطح کے انتخابات کا مرحلہ سامنےآتا ہے تو مسلمانوں کے سامنے اس کے سیاسی ایجنڈے سے متعلق بحث و مباحثہ شروع ہوجاتا ہےاور مختلف قسم کے سوالات کھڑے کیے جاتے ہیں۔اس طرح کی بحث کا شروع ہونا اور سوالات کا کھڑے ہونا فطری بھی ہے کیوں کہ مسلمان ہندوستان کی کل آبادی کا تقریباً پندرہ فیصد ہیں اور بعض ریاستوں میں ان کی آبادی کا…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]