ہفت روزہ دعوت – شمارہ 22 تا 28 اگست 2021

مشمولات

اہم ترین

آرٹیکل 370کی منسوخی اور وزیراعظم مودی کا مشن کشمیر

مرکز کی اُمیدوں پر اُس وقت پانی پھر گیا جب جموں و کشمیر عوام نے اِس جبری اور غیر آئینی فیصلے پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا،بردباری سے کام لیا، دوراندیشی کا مظاہرہ کیا، اپنے جذبات پر کنٹرول کر کے ایک سلجھی ہوئی اور سدھری ہوئی قوم ہونے کا ثبوت دیا، ظلم کی دکان چلانے والوں کو خاموشی کا لبادہ اوڑھ کر ایسا پیغام دیا کہ دو برس گزر جانے کے بعد بھی مودی…
مزید پڑھیں...

پولیس تھانے انسانی حقوق کے لیے بڑا خطرہ

معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ انصاف ہر ایک کے لیے ہو۔ وہ جو مراعات یافتہ ہیں اور وہ جو انتہائی کمزور ہیں ان کے درمیان انصاف کے حصول میں کوئی فرق باقی نہیں رہنا چاہیے ۔ اگر ہم بطور ادارہ شہریوں کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کمزوروں کو یقین دلانا ہوگا کہ ہم ان کی خدمت کے لیے موجود ہیں، کیوں کہ ایک طویل عرصے سے کمزور…
مزید پڑھیں...

بُتانِ رنگ و خُوں کو توڑ کر مِلّت میں گُم ہو جا

اتحاد ملت کانفرنس کی قراردادیں منعقدہ: ۸؍ اگست ۲۰۲۱، بمقام: دہلی مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں اور اہم ملی تنظیموں کے ذمہ داروں کا یہ نمائندہ اجلاس طے کرتا ہے کہ: ملت کا اتحاد واتفاق تو ہر دور میں ضروری رہا ہے لیکن موجودہ حالات میں اس کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے، اس لیے تمام برادران اسلام بالخصوص مختلف مسالک کے رہنماؤں اور ملی تنظیموں کے ذمہ داروں…
مزید پڑھیں...

’نزدیک پہنچ کر ساحل کے افسوس وہ کشتی ٹوٹ گئی‘

(دعوت نیوز)وطن کے لیے شیخ اسماعیل کی قربانی یاد رکھی جائےگی (دعوت نیوز) جب انسان کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو پھر چاہے جیسے بھی مشکلات پیش آئیں اس کے قدم لڑکھراتے نہیں ہیں۔ اور پھر کامیابی و کامرانی اس کے قدم چومتی ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل میں واقع پھول ساونگی گاؤں کے رہنے والے شیخ اسماعیل کی داستان بھی کچھ اسی طرح کی ہے جس نے معاشی…
مزید پڑھیں...

اداریــــہ

ہندوستان کی تقسیم کا واقعہ اس خطے میں بہت زیادہ موضوع بحث رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ۱۴ اگست کو ‘تقسیم کی ہولناکیوں کے دن’ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اندیشہ ہے کہ اس سے پرانے زخموں کو کُریدنے ہی کا کام ہو گا۔ ۷۵ سال قبل ہمیں ’سیاسی آزادی‘ ضرور حاصل ہوئی لیکن معمارِ آئینِ ہند ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جن خطرات کی پیش بینی کر رہے تھے…
مزید پڑھیں...

اقدامی ایجنڈے پر امت کا اتحاد ضروری:امیر جماعت اسلامی ہند

اتحاد کی جو فضا یہاں نظر آ رہی ہے وہ نیچے تک، ایک ایک گاوں تک، ایک ایک مسجد تک منتقل ہونی چاہیے۔ یہاں مرکزی سطح پر ہم ایک ساتھ بیٹھتے بھی ہیں اچھے ماحول میں مل جل کر کام بھی کرتے ہیں لیکن یہ اسپرٹ نیچے تک منتقل نہیں کر پاتے۔ مقامات کی سطحوں پر فرقہ، مسلک اور نظریہ کی لڑائیاں اور کشمکش جاری رہتی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس پیغام کو ہر سطح پر عام…
مزید پڑھیں...

طالبان کی فتح اور ’سوپر پاور‘ کی پسپائی

آج کے طالبان اس وقت سے بہت مختلف ہیں۔ عام معافی، لڑائی سے پرہیز، ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں اور رہنماوں سے باعزت سلوک کے علاوہ علاقائی ممالک یعنی پاکستان، ایران، چین، روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے بہتر تعلقات کے باب میں انکی کارکردگی بہت اچھی ہے۔ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبد السلام ضعیف کا سفارتی برادری میں خاصا احترام ہے۔ فون پر عبدالغنی برادر…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]