ہفت روزہ دعوت شمارہ 10 تا 16 جنوری 2021

اہم ترین

امریکی جمہوریت اور شکوک و شبہات کی گرداب

انتخابات کالعدم کرانے میں صدر ٹرمپ کی دلچسپی کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے۔ لیکن اب جبکہ صدر کی شکست نوشتہ دیوار ہے تو ریپبلکن پارٹی کے کچھ سینٹرز اتنے پرجوش کیوں ہیں؟ اس کا آسان جواب یہ کہ بنئے کا بیٹا کچھ دیکھ کر ہی گر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ انتخاب تو ہار گئے لیکن جارحانہ انتخابی مہم کے نتیجے میں انہوں نے سارے ملک کے قدامت پسندوں میں نئی روح پھونک دی ہے
مزید پڑھیں...

تحریک اسلامی میں خواتین کا کردار

اسلام خدا کی بنائی ہوئی ساخت کے مطابق انسانی زندگی کا نظام درست کرنا چاہتا ہے جس کے لیے عورتوں کا درست ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا مردوں کا۔ خدا ان کا بھی ویسا ہی خدا ہے جیسا مردوں کا۔ یہ دین عورتوں کے لیے بھی ہے ویسے حقوق دیتا ہے جیسے مردوں کو۔ جس دوزخ سے وہ مردوں کو بچانا چاہتا ہے وہ عورتوں کے لیے بھی اتنی ہی خوفناک ہے جتنی مردوں کے لیے ہے۔ کوئی…
مزید پڑھیں...

حضرت حفیظؔ میرٹھی

حفیظ میرٹھی نظمِ جہاں کو ایک مثبت سوچ دینے اور اسے ظلم و جبر سے پاک اور عظمت انسانیت کی منھ بولتی تصویر میں بدل دینے کی راہ میں کسی بھی غم اور ستم کی پرواہ نہیں کرتے۔ وہ ہر مرحلۂ دار ورسن سے گزرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ اپنے زخموں کو نمک دانوں سے وابستہ رکھنے والا یہ درویش صفت فنکار مجاہدانہ شان کے ساتھ غزل کی زبان میں یہ بتا رہا ہے کہ ظالم اور…
مزید پڑھیں...

آبائی قبرستان کے دستاویزات میں سے مرہٹہ مسلم سپہ سالاروں کی تاریخ دریافت

افروز عالم ساحلیہ کہانی ایک ایسے شخص کی جد وجہد کی ہے جس نے چاہا تھا کہ موت کے بعد اسے تدفین کے لیے کوئے یار میں دو گز زمین عزت کے ساتھ حاصل ہو سکے۔ یہ جد وجہد اس لیے بھی ضروری تھی کیونکہ جب اس کے بھائی کی موت ہوئی تو اس کو خود اس کے آبائی قبرستان میں دفن کرنے سے روک دیا گیا تھا۔بات سال 2007 کی ہے۔ اس شخص کے بھائی کی موت کینسر کی وجہ سے ہو…
مزید پڑھیں...

اداریــــہ

کیرالا جنوبی ہند کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جو مذہبی رواداری کے کلچر اور فرقہ وارانہ یکجہتی کے لیے معروف ہیں۔ اس ریاست میں خواندگی کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ 96.2 فیصد ہے۔ دیگر ریاستوں کی طرح یہاں بھی ہندتوا طاقتوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً فرقہ وارانہ صف بندی کی کوششیں ہوتی رہی ہیں جو بے اثر ثابت ہوئیں۔ لیکن پچھلے دنوں مقامی ادارہ…
مزید پڑھیں...

خبر و نظر

پرواز رحمانیلَو جہاد کیا ہے؟ اُن حلقوں نے جنہوں نے مختلف عنوانات سے مسلمانوں کو بدنام کرنے کا پہلے ہی سے بیڑا اٹھا رکھا ہے چند سال سے ’لَو جہاد‘…
مزید پڑھیں...

نفرت کی سیاست کا مرکز بن رہا ہے اترپردیش

اس قانون سے کئی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جن میں نمایاں مذہبی آزادی، حقِ انتخاب کی آزادی کے ساتھ ساتھ آزادانہ زندگی میں مداخلت بھی شامل ہے۔ اس قانون میں مذہبی آزادی کے انتخاب کے ساتھ ساتھ مذہب کی تبدیلی کے حق کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ آئینی حقوق کی یکسر خلاف ورزی ہے۔ یہ قانون سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]