آپ دیکھ رہے ہیں زمرہ
ملی مسائل
فرقہ واریت: ہندوتوا گروپ نے کرناٹک میں مسلمانوں کے ذریعہ چلائی جانے والی ٹیکسیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں ایک ہندوتوا گروپ، بھارت رکھشنا ویدیکے نے جمعہ کو ہندوؤں سے کہا کہ وہ مسلمانوں کے ذریعہ چلائے جانے والی ٹیکسی اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو ملازمت نہ دیں۔
مزید پڑھیں...مہاراشٹر: بی جے پی لیڈر نے اذان کے مقابلے میں ہنومان چالیسا بجانے کے مقصد سے لاؤڈ اسپیکر کے لیے فنڈ…
مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت کو مزید بڑھاتے ہوئے مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر موہت کمبوج نے آج مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اذان کا مقابلے میں ہنومان چالیسا بجانے کی پیشکش کی ہے۔
تریپورہ: مویشیوں کی چوری کے شبہ میں ایک مسلمان شخص کو مبینہ طور پر ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا…
پی ٹی آئی نے اطلاع دی کہ تریپورہ کے سیپاہیجالا ضلع میں ایک 26 سالہ مسلم شخص کو منگل کو ہجوم نے مویشیوں کی چوری کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ مہلوک کی شناخت لٹن میاں کے طور پر کی گئی ہے جو تاراپوکر گاؤں کا رہنے والا تھا جو دھان پور اسمبلی…
حجاب پر پابندی: کرناٹک میں حجاب میں ملبوس طالبات کو امتحان دینے کی اجازت دینے کے الزام میں پانچ…
دی کوئنٹ کی خبر کے مطابق کرناٹک کے گدگ ضلع میں سی ایس پاٹل اسکول کے پانچ اساتذہ اور دو سپرنٹنڈنٹ کو پیر کو مبینہ طور پر حجاب میں ملبوس طالبات کو دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔
کرناٹک کے وزیر کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں…
پیر کو کرناٹک میں 10ویں جماعت کے امتحانات شروع ہوتے ہی ریاستی وزرا نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بارے میں ہائی کورٹ کے حالیہ حکم کی تعمیل کریں۔ پی ٹی آئی نے اطلاع دی کہ وزیر داخلہ آراگا جنیندرا نے خبر رساں…
حجاب پر پابندی: ’’ہمیں آج جو ملا ہے وہ سراسر ناانصافی ہے‘‘، کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر درخواست…
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق حجاب پہننے کے حق کے لیے درخواست دائر کرنے والی لڑکیوں نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے فیصلے سے وہ انتہائی مایوس ہیں۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا، کہا کہ حجاب اسلام میں ’’ضروری‘‘ نہیں
کرناٹک ہائی کورٹ نے آج تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر ریاستی حکومت کی پابندی کو برقرار رکھا اور یہ مشاہدہ کیا کہ حجاب اسلام میں لازمی نہیں ہے۔
حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر اویسی نے کہا ’’یہ مضحکہ خیز ہے کہ جج ’’ضروری‘‘ مذہبی عمل کا…
کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ حجاب اسلام میں لازمی عمل نہیں ہے اور اس لیے تعلیمی اداروں کی طرف سے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر معقول پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین…
مدھیہ پردیش کے نرمداپورم میں پچاس سال پرانے مزار میں توڑ پھوڑ، مزار کو زعفرانی رنگ میں رنگا
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ریاستی شاہراہ 22 پر نرمداپورم (ہوشنگ آباد) ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پانچ دہائیوں پرانے مزار کی مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی اور اتوار کی صبح نامعلوم افراد نے اس پر زعفرانی رنگ…
گروگرام: دو مسلم افراد کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا اور ان کے مذہب کی بنیاد پر گالیاں دی گئیں
پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق اتوار کی رات گروگرام میں دو مسلمانوں کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر مارا پیٹا۔