ہفت روزہ دعوت – شمارہ 11 تا 17 جولائی 2021

اہم ترین

مذہبی آ زادی پر منڈلاتے سائے

تبدیلی مذہب کے خلاف قانون ، شہریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر دیتا ہے۔ اس لئے ملک کے تمام انصاف پسند حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ مذہبی آ زادی پر منڈلاتے ہوئے سائے کو ختم کر نے کے لئے حکومت پر زور دیں کہ وہ ایسے اقدمات سے گریز کرے جس سے شہریوں کی شخصی و مذہبی آزادی متاثر ہوتی ہو۔ملک اور قوم کا مفاد اسی میں مضمر ہے کہ حکومت…
مزید پڑھیں...

ابراھیم علیہ ا لسلام : ا یک امّت ایک تحریک

ہر پیغمبر کی زندگی دعوت الی اللہ سے شروع ہوتی ہے۔جیسے جیسے دعوت اگلے مراحل میں داخل ہوتی ہے وہاں باطل طاقتوں سے نبرد آزماہونے کے مواقع پیش آتے ہیں اور دعوت ، عزیمت کے دور میں داخل ہوتی ہے جس میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور بالآخر صبر و استقامت کے ذریعے دعوت تکمیلی مراحل میں داخل ہوتی ہے اور فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں...

طنز ومزاح

ہر میسیج چاہے وہ اچھا ہو، چاہے برا، اسی کو فارورڈ کیے جاتے، بعض اوقات تو فارورڈ کرنے سے پہلے تصدیق تو دور کی بات ہے ایک نظر دوڑانا بھی گوارا نہیں کیا جاتا۔۔۔ اگر کوئی مسیج جذباتیت اور لفاظی سے لبریز ہو تو بے سمجھے بوجھے ہر دوسرے بندے پر دے مارتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ فلاں زیادہ اس کا حق دار ہے۔ اور اگر زیادہ ہی پسند آجائے تو اسٹیٹس پر چسپاں…
مزید پڑھیں...

نصب العین کے تعین کے بغیر حقیقی کامیابی کا تصور ناممکن

اسلام کا تعارف جس طرح تحریروں اور تقریروں کے ذریعے کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح شارٹ فلم اور ویڈیوز کی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے کہ تعلیمات قرآنی کی روشنی میں اسلامی سوسائٹی کس نوعیت کی ہوتی ہے۔ اس کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائے اور یہ دکھایا جائے کہ اس میں جینے والا ہر فرد کس قدر امن وامان سے زندگی بسر کرتا ہے، اسی طرح وہ مسائل جن کے…
مزید پڑھیں...

تبدیلیٔ مذہب جرمنہیں

اسلام کی اس تعلیم کی بنا پر کوئی مسلمان کسی شخص کا مذہب زور وزبردستی اور خوف یا لالچ کے ذریعہ تبدیل کرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ جو مذہب اس کی نظر میں حق ہے اسے دوسروں تک پہنچائے اور ان کے سامنے اس کی تعلیمات بیان کرے۔ اس طرح وہ اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو جاتا ہے۔ پھر انہیں اختیار ہوتا ہے کہ وہ چاہیں تو اسے قبول کریں…
مزید پڑھیں...

اداریــــہ

افغان قوم کو یوں ہی غیّور اور خود دار نہیں کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی بہادری اور حمیّت کے بل بوتے پر پچھلی دو صدیوں میں تین تین عالمی طاقتوں کو…
مزید پڑھیں...

خبر و نظر

پرواز رحمانیمشرقی ترکستان میں چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلم آبادی پر چینی حکومت کی زیادتیوں کے قصے پھیلتے ہی جارے ہیں، اسی لیے عالمی برادری نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے۔ ہر چند کہ عالمی برادری کا نوٹس مصلحت پسندانہ ہے۔ اسے مسلم آبادی کے ساتھ ہمدردی سے زیادہ چین کی حکومت سے کدورت ہے اس لیے کہ عالمی برادری کی لگام امریکہ کے ہاتھوں میں ہے،…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]