وژن-2026: آسام میں 33یتیم بچوں کی دسویں میں نمایاں کامیابی

بے سہارا بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے میں ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اہم کردار

 

نئی دلّی (دعوت نیوز نیٹ ورک) کسی بھی بچے کے لیے اس سے بہتر کوئی عطیہ نہیں ہو سکتا کہ اسے بہتر تعلیم کا تحفہ دیا جائے۔ اس تصویر میں اپنی کامیابی پر خوش نظر آنے والے یہ بچے آسام کے بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ایریا کے ہیں جو 2012 میں ہوئے بدترین فساد کے بعد بے گھر ہوگئے تھے ، اس سال انہوں نے سی بی ایس ای کے دسویں کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے ۔ فساد زدہ ان یتیم بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے میں ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے۔ فاونڈیشن نے فساد تھمنے کے بعد یہاں سے 33 بچوں کو سرپرستی میں لے کر "دی اسکالر اسکول” گوہاٹی میں ابتدائی درجات میں داخل کرایا تھا یہ سبھی بچے اس سال دسویں کے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے ، سبھی بچے کامیاب ہوئے ، نتیجہ صدفیصد رہا۔ اپنی غیر معمولی کامیابی سے انہوں نے اپنے اسکول ،والدین کو لازوال خوشی فراہم کی ہے۔
دسویں کے امتحان میں شامل 11بچوں نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ،16بچے اول نمبر سے کامیاب ہوئے ہیں ، اسلمی اختر نے 86اعشاریہ آٹھ فیصد اسکور کیا ، نور امین دیوان نے 86اعشاریہ چار فیصد نمبر حاصل کیا ان کے علاوہ عبدالمعید اور عارف خان 83اعشاریہ آٹھ اور80فیصد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ 2012 میں آسام میں بی ٹی اے ڈی خطے میں بدترین فساد پھوٹ پڑا تھا جس میں ہزاروں گھر تباہ کردیے گئے تھے ، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں بچے یتیم و بے سہارا ہوگئے تھے۔ فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل بتاتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے یہاں کے لوگوں کی فوری مدد کی اور ان کے بچوں کو گوہاٹی اسکالر اسکول ہاسٹل میں داخل کرایا اوران کی کفالت کا ذمہ لیا، انہیں ٹیوشن ، رہائش ، کتابیں ، یونیفارم ، دوائی وغیرہ مفت مہیا کرائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سبھی بچوں کی مکمل تعلیم کا ذمہ لیا ہے نتیجے میں بچوں نے دسویں کے امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ہے۔ ہم آئندہ کی تعلیم کے لیے بھی ان کی پوری کفالت کرتے رہیں گے۔ یہ سبھی بچے اسکالر اسکول گوہاٹی جسے ریاستی حکومت کی منظوری بھی مل چکی ہے 11ویں میں داخلہ لے رہے ہیں۔

فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل بتاتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے یہاں کے لوگوں کی فوری مدد کی اور ان کے بچوں کو گوہاٹی اسکالر اسکول ہاسٹل میں داخل کرایا اوران کی کفالت کا ذمہ لیا، انہیں ٹیوشن ، رہائش ، کتابیں ، یونیفارم ، دوائی وغیرہ مفت مہیا کرائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سبھی بچوں کی مکمل تعلیم کا ذمہ لیا ہے نتیجے میں بچوں نے دسویں کے امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر لیا ہے۔