لاک ڈاون کے دوران خدمت خلق کی عظیم کاوش

جماعت اسلامی ہند کا 25 ریاستوں میں امدادی کام

وسیم احمد ، دلی

 

لاک ڈاؤن کے دوران جماعت اسلامی ہند نے اپنے ذیلی اور ہم مزاج اداروں کے تعاون اور اشتراک سے ملک بھر کی25 ریاستوں میں ضرورت مندوں اور مستحقین کے درمیان بڑے پیمانے پر امدادی کام انجام دیا ہے۔یہ امداد 13,54,061لاکھ مستحق خاندانوں تک پہنچائی گئی۔ ان خاندانوں میں 523,205کو فوڈ کٹس، 5,01,456کو پکا ہوا کھانا ، 35,668کومالی امداد ، 95,240کو فیس ماسک اور 12,141کو سینیٹائزر تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ 207,831کو دیگرامداد دی گئی۔ راحت رسانی کے طریقہ کار، افادیت اورکارکنوں کی جانفشانی پربات کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری برائے سماجی امور جناب محمد احمد نے بتایا کہ مختلف ریاستوں میں ریلیف سرگرمیوں کا فائدہ بلا امتیاز مذہب و ملت سب کو پہنچایا جارہا ہے۔ خاص طورپر پھنسے ہوئے افراد اور پسماندہ طبقات کا ترجیحاً خیال رکھا جاتاہے۔ رمضان کے دوران متعدد مقامات پر رمضان کٹ گھروں میں پہنچائی گئی ۔ چونکہ مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے۔ لہٰذا راحت رسانی کے کام بھی سب سے زیادہ اسی ریاست میں انجام دیے گئے یہاں 3,31,064لاکھ خاندانوں کو امداد پہنچائی گئی جبکہ تلنگانہ میں 1,62,419لاکھ ، کرناٹک میں 1,07,466لاکھ ، مشرقی یو پی میں 87,125لاکھ ، تمل ناڈو میں1,92,471لاکھ ،کیرالا میں 86,486لاکھ، مغربی بنگال میں60,860لاکھ، مدھیہ پردیش میں72,001لاکھ، آندھراپردیش میں 22,281لاکھ ، گجرات میں 44,968لاکھ ، دہلی میں 39,893لاکھ ، راجستھان میں 38,626لاکھ ، بہار میں 36,624لاکھ ، مغربی یو پی میں 36,947لاکھ ، جھارکھنڈ میں 13,220لاکھ ، گوا میں 7,745لاکھ ، اترا کھنڈ میں 7,461 لاکھ ، ہریانہ میں 1,174لاکھ ، چھتیس گڑھ میں 1,810 لاکھ ، انڈومان میں 552لاکھ، پنجاب میں 1,050 لاکھ ، آسام جنوب میں 993 لاکھ ، آسام شمال میں 612 لاکھ ، اڑیسہ میں 152لاکھ اور منی پور میں 61لاکھ مستحق خاندانوں کو مدد پہنچائی گئی۔
دلی: یہاں کے 39,893 خاندانوں میں سے 11, 943 کو فوڈ کٹس، 24,330کو پکا ہوا کھانا، 1,661کو مالی تعاون ، 1741 کو فیس ماسک، 17کو سنیٹائزر اور دیگر 201 ضرورتمندوں کو مدد دی گئی۔ دہلی میں جماعت اسلامی نے ہر غریب خاندان کو ایک ہزار روپے کی مالیت کا راشن کٹ فراہم کیا جس میں گیہوں کا آٹا، چاول، دالیں، چینی اور دیگر سامان ہوتے ہیں۔ یہ تمام کام جماعت اپنے مراکز کے ذریعہ انجام دیتی ہے۔یہ مراکز بھوانہ، سلطان پوری، جہانگیرپوری، جیت پور، کنچن کنج، شاہین باغ، ابوالفضل انکلیو، ذاکر نگر، تری لوک پوری، سیماپوری، شاہد نگر، مصطفی آباد، جعفرآباد ، لونی ، یمناوہار اور وجے پارک میں قائم ہیں۔
مہاراشٹر :اس ریاست میں کورونا کی شکایت بہت زیادہ تھی ۔ لہٰذا یہاں امدادی کام بڑے پیمانے پر انجام دیا گیا ۔ یہاں مجموعی طور پر 3 لاکھ 31ہزار 64خاندانوں میں 86,077فوڈ کٹس، 1,39,816پکا ہوا کھانا، 7,769مالی امداد، 9,081فیس ماسک اور 88,321لاکھ کی دیگر امداد دی گئی ۔
تلنگانہ : جنوبی ہند کی اس ریاست کے ایک لاکھ 62ہزار 419 خاندانوں میں96,747فوڈ کٹس ، 51,406 خاندانوں میں پکا ہوا کھانا ،6,074 خاندانوں کو مالی امداد ، 280خاندانوں کو فیس ماسک، 132کو سینیٹائزر فراہم کرنے کے علاوہ 7780 خاندانوں کو دیگر امداد پہنچائی گئی۔
کرناٹک:ایک لاکھ 07ہزار 466خاندانوں میں 73,007 خاندانوں کو فوڈ کٹس، 38,847خاندانوں کو پکا ہوا کھانا ، 7629 کو مالی امداد کے علاوہ 8,564خاندانوں کو دیگر نوعیت کی مدد پہنچائی گئی۔
مشرقی اترپردیش: مشرقی یوپی کی جماعت اسلامی ہند کے صدر ملک محمد فیصل کہتے ہیں کہ ’’ ہم ضرورت مندوں میں ایک ہزار روپے کی بقدر راشن کٹس مہیا کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہاں کے87ہزار 125 خاندانوں میں 48,998فوڈ کٹس ، 26,530پکا ہوا کھانا ، 2,292کو مالی امداد، 4,555کو فیس ماسک اور دیگر ضرورتمندوں کو 4750لاکھ روپے کی امداد پہنچائی گئی۔
مغربی اترپردیش: اس ریاست کے 36,947خاندانوں میں 11,810خاندانوں کو فوڈ کٹس،22,450کو پکا ہوا کھانا، 1137کو مالی امداد، 1000کو فیس ماسک، 550کو سینیٹائزر،دستیاب کرایا گیا۔
تمل ناڈو : یہاں ایک لاکھ 92ہزار 471خاندانوں میں 42,950 خاندانوں کو فوڈ کٹس، 35,581 کو پکا ہوا کھانا ، 400 کو مالی امداد، 22,500 کو فیس ماسک ، 3,800 کو سنیٹائزر کے علاوہ دیگر ضرورتمندوں کو 87, 240 لاکھ روپے کی امداد دی گئی۔
کیرالا: جنوبی ہند کی اس ریاست کے 86,486خاندانوں میں 28,882خاندانوں میں فوڈ کٹس، 11,583کو پکا ہوا کھانا ، 822کو مالی امداد، 37,738کو فیس ماسک، 4,154کو سینٹائزر اور 3,307دیگر ضرورتمندوں کو امداد پہنچائی گئی۔کیرالا کے امیر ایم آئی عبد العزیز نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کے ماتحت چلنے والے اسپتالوں اور دیگر اداروںکو استعمال کرنے کی پیشکش پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی ہے اور کوزیکوڈ میں ایک 300بیڈ والا ملٹی اسپیسلیٹی اسپتال ’’ سانتھی ‘‘ جوکہ تنظیم کے اشتراک سے ایک ٹرسٹ کے ذریعہ چلایا جاتاہے ،کے انتظامات کو حکومت نے کورونا متاثرین کے علاج کے لیے سنبھال لیا ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کیرالا بھر میں پانچ اسپتالوں میں 1000بیڈس فراہم کرسکتی ہے اور اگر آئسولیشن اور کورٹین کے لیے مزید جگہ کی ضرورت پیش آئی تو 90سے زیادہ اسکولوں کی عمارتیں ، 25کالج کی عمارتیں اور جماعت سے وابستہ 400مدرسوں کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ریاستی حکومت کے آن لائن پورٹل ’’ سنا دھام ‘‘ میں جماعت کے تمام کارکنان کے نام کا اندراج کردیا گیاہے تاکہ وقت پر ان کی خدمات لی جاسکے۔ جماعت ان لوگوں کو نفسیاتی کونسلنگ بھی مہیا کرتی ہے جو گھرمیں آئسولیشن کی حالت میں ہیں۔ اس کے علاوہ مہاجر مزدوروں کے کھانے اور ٹھکانے کی ضرورت کے پیش نظر ایک ہیلپ لائن نمبر بھی شروع کیا ہے اور جب سے ہیلپ لائن شروع ہواہے ، سینکروں کالیں آچکی ہیں ۔
مغربی بنگال :یہاں کے 60,860خاندانوں میں سے 42,313 کو فوڈ کٹس ، 14,514کو پکا ہوا کھانا، 2,364 کو مالی مدد، ، 945 کو فیس ماسک اور 483کو سنیٹائزر کے علاوہ 241 ضرورتمنوں کو مالی مدد دی گئی۔
مدھیہ پردیش:یہاں72,001خاندانوں میں سے 19,423کو فوڈ کٹس ، 46,513 کو پکا ہوا کھانا، ،1,115 کو مالی مدد، 200کو فیس ماسک، 50کو سنیٹائزر کے علاوہ 4700 کی دیگر ضرورتیں پوری کی گئیں۔
آندھرا پردیش:ریاست کے 22,281خاندانوں میں سے 13,940 کو فوڈ کٹس، 6195 کو پکا ہوا کھانا ، 1,72 کو مالی امداد، 450 کو فیس ماسک ، 70 کو سنیٹائزر اور 1454 کو دیگر ضرورتیں پوری کی گئیں۔
گجرات: یہاں کے 44,968خاندانوں میں سے 5,308 کو فوڈ کٹس، ، 37,419 کو پکا ہوا کھانا، 226 کو مالی امداد، 2,715 کو فیس ماسک فراہم کی اگیا۔
راجستھان :۔راجستھان میں بھی بڑے پیمانے پر راحت رسانی کا کام کیاگیا۔ یہاں تقسیم کی جانے والی ہر کٹ میں دس کلو آٹا، پانچ کلو چاول، ایک کلو دال اور ایک لیٹر کوکنگ آئل ہوتا ہے جوکہ ریاست کے مختلف حصوں میں غریبوں کے درمیان تقسیم کی گئی۔ یہاں 38,626 خاندانون میں سے 11,816 کو فوڈ کٹس، 11,420 کو پکا ہوا کھانا، 1,500 کو مالی تعاون ، 11,840 کو فیس ماسک اور 1,750کو سنیٹائزر کے علاوہ 300 ضرورتمندوں کو تعاون دیا گیا۔
بہار : یہاں 36,624 خاندانوں میں سے 7,908 کو فوڈ کٹس، 26,510 کو پکا ہوا کھانا ، ،745 کو مالی امداد، 711 کو فیس ماسک ، 610 کو سنیٹائزر اور 140ضرورتمندوں کی مختلف ضرورتیں پوری کی گئیں۔
جھارکھنڈ: اس ریاست کے13,220 خاندانوں میں سے 10,416 کو فوڈ کٹس، 1,000 کو پکا ہوا کھانا ، 270 کو مالی مدد، 1,234 کو فیس ماسک اور 300 کو سنیٹائزر فراہم کیا گیا۔
گوا: یہاں 7,745 خاندانوں میں سے 4,385 کو فوڈ کٹس، 2,560 کو پکا ہوا کھانا ،،1,000 کو مالی امداد دی گئی۔
اترا کھنڈ: یہاں 7,461 خاندانوں میں سے 1,606 کو فوڈ کٹس ، 4,422 کو پکا ہوا کھانا ، 175 کو مالی امداد، 200 کو فیس ماسک، 225 کو سنیٹائزر اور دیگر 833 ضرورتمندوں کو مدد دی گئی۔
ہریانہ:ہاں 1,174 خاندانوں میں سے 1159 کو فوڈ کٹس اور 15 کو مالی مدد دی گئی۔
چھتیس گڑھ : یہاں 1810 خاندانوں میں سے 1,740 کو فوڈ کٹس، 20 کو مالی امداد اور 50 کو فیس ماسک فراہم کیا گیا گیا۔
انڈومان: یہاں 552 خاندانوں میں سے 431 کو فوڈ کٹس، 121 کو مالی امداد دی گئی۔
پنجاب: یہاں 1,050 خاندانوں میں سے 600 کو فوڈ کٹس، 300 کو پکا ہوا کھانا اور 150 کو مالی امداد دی گئی۔
آسام جنوب: یہاں 993 خاندانوں میں سے سب کو ہی فوڈ کٹس فراہم کیے گئے جبکہ آسام شمال کے 612 خاندانوں میں سے 552 کو فوڈ کٹس اور 60 کو پکا ہوا کھانا دیا گیا۔
اڑیسہ: یہاں کل 152 خاندانوں میں سے 141 کو فوڈ کٹس اور 11 کو مالی امداد دی گئی۔
منی پور:اس ریاست میں 61خاندانوں کو فوڈ کٹس فراہم کرایے گئے۔
***

چونکہ مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے۔ لہٰذا راحت رسانی کے کام بھی سب سے زیادہ اسی ریاست میں انجام دیے گئے یہاں 3,31,064لاکھ خاندانوں کو امداد پہنچائی گئی جبکہ تلنگانہ میں 1,62,419لاکھ ، کرناٹک میں 1,07,466لاکھ ، مشرقی یو پی میں 87,125لاکھ ، تمل ناڈو میں1,92,471لاکھ ،کیرالا میں 86,486لاکھ، مغربی بنگال میں60,860لاکھ، مدھیہ پردیش میں72,001لاکھ، آندھراپردیش میں 22,281لاکھ ، گجرات میں 44,968لاکھ ، دہلی میں 39,893لاکھ ، راجستھان میں 38,626لاکھ ، بہار میں 36,624لاکھ ، مغربی یو پی میں 36,947لاکھ ، جھارکھنڈ میں 13,220لاکھ ، گوا میں 7,745لاکھ ، اترا کھنڈ میں 7,461 لاکھ ، ہریانہ میں 1,174لاکھ ، چھتیس گڑھ میں 1,810 لاکھ ، انڈومان میں 552لاکھ، پنجاب میں 1,050 لاکھ ، آسام جنوب میں 993 لاکھ ، آسام شمال میں 612 لاکھ ، اڑیسہ میں 152لاکھ اور منی پور میں 61لاکھ مستحق خاندانوں کو مدد پہنچائی گئی۔