ایل اے سی پر تناؤ، چین کا دعویٰ ہے کہ ہندوستانی فوج کے ذریعے فائرنگ کی گئی

نئی دہلی، 8 ستمبر: چین نے ہندوستانی فوجیوں پر پینگونگ ٹی ایس او کے جنوب میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے کرنل جانگ شویلی کے بیان کے مطابق یہ واقعہ 7 ستمبر پیر کو پیش آیا۔

ہندوستان نے اب تک اس دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 1967 کے بعد سے ایل اے سی پر یہ پہلا فائرنگ کا واقعہ ہے۔

وہیں ہندوستانی ذرائع نے بتایا کہ 7 ستمبر کو پی ایل اے نے ہندوستان کی چوٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

پی ایل اے نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’’ہندوستانی فوج نے چینی بارڈر گارڈز کے گشتی اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں۔‘‘

چینی ترجمان نے الزام لگایا کہ ہندوستانی فوج نے غیر قانونی طور پر ایل اے سی کو عبور کیا ہے اور ہندوستان کے اقدامات نے چین اور بھارت کے مابین متعلقہ معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔