وزیر اعظم نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ

الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

چنئی،نئی دہلی ،28 اپریل :۔

لوک سبھا عام انتخابات کے دوران بی جے پی کی جانب سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات جاری کئے جا رہے ہیں ۔صرف بی ج پی رہنما ہی نہیں بلکہ خود وزیر اعظم نے بھی عوامی جلسوں سے کھلے عوام کانگریس پر نشانہ سادھنے کے بہانے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بھی مختلف شکایتوں کے بعد نوٹس جاری کیا ہے اور جواب طلب کیا ہے۔ دریں اثنا چنئی میں  سوشل  ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) نے انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں ایس ڈی بی آئی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھے گئے ایک مکتوب میں بھی وزیر اعظم مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کا طالبہ کیا تھا۔علاوہ ازیں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو کی جانب سے ریاستی سکریٹری اے کے کریم کی قیادت میں گزشتہ 25اپریل کو ایک وفد نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے چنئی ہیڈکوارٹر میں چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ پرتھا ساہو آئی اے ایس سے ملاقات کرکے شکایت نامہ جمع کرائی۔

جس میں ؓ کہا گیا ہے کہ؛ ”گزشتہ 21 اپریل 2024 کو، وزیر اعظم مسٹر مودی نے راجستھان کے پنچوارا میں نتخابی مہم چلائی اور مسلمانوں کو غیر قانونی درانداز قرار دیا اور مزید کہا کہ اگر کانگریس جیت گئی تو وہ ہندوؤں کی مقدس منگل سوتر کے سونا سمیت ان کی جائیدادیں زیادہ بچے پیدا کرنے والوں میں تقسیم کردے گی۔ وزیر اعظم کا یہ بیان انتہائی تفرقہ انگیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی سیاسی مفاد کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بھول کر، اقلیتی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بیج بونا اور ہندوستان کے خودمختاری کے خلاف مہم چلانا، وزیر اعظم مسٹر مودی کی مہم سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے لیے رہنما اصولوں اور ضابطہ اخلاق (MCC) کے سراسر خلاف ہے۔

اس لیے الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم مودی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے جو اس طرح سے مذہبی مہم چلا رہے ہیں جس سے ملک کا امن خراب ہو اور سیکولر آئینی ڈھانچہ متاثر ہو۔ ا ب الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیر اعظم مودی کے خلاف قانون کی دفعات کے ذریعے کارروائی کرنی چاہیے۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایس ڈی پی آئی کے ریاستی ایگزیکٹو رکن اور چنئی نارتھ زون کے صدر محمد رشید نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری اے ایس عمر فاروق اور اے کے کریم نے مذمتی تقاریر کیں۔ اس دوران بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے اور ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے۔