تمام مضامین

ہفت روزہ دعوت

فاشزم اور اسلام کا نظامِ عدل

آج فرد کی سطح پر ہر انسان سکون کی تلاش میں ہے جسے وہ اسلام کے سچے عقیدے ہی میں پا سکتا ہے۔ آج ملک جن اجتماعی مصائب کا شکار ہے اس سے چھٹکارے کے لیے اسلام ہی مکمل حل پیش کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا کے سامنے ان کے ایک ایک مسئلے کا اسلامی حل پیش کریں

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
معاشرہ

جنسی جرائم اور اخلاقی بگاڑ

اسلام جرائم کو بالکل جڑسے اکھاڑنا چاہتاہے۔ اس لیے وہ انسانوں کو زیور اخلاق وکردارسے آراستہ دیکھنا چاہتا ہے۔ کاش دنیا والے انسانوں کو اسلامی تعلیمات سے ڈرانے کے بجائے اس کی تعلیمات کوسماج میں نافذکرنے کے لیے کوشاں ہوتے ۔اگروہ ایسا کرتے توان کی زندگی سکون واطمینان سے گزرتی اورہمارا معاشرہ صحت مندہوکر امن وامان کا گہوارہ ہوتا۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
سیاست

گاندھی اور مودی کے رام راج کا فرق

یوگی کو جمہوریت کی اجتماعی آبرو ریزی کرتے ہوئے حزبِ اختلاف کے رہنماوں کو ہاتھرس جانے سے روکنا مہنگا پڑا ہے اس لیے کہ خود نریندر مودی نربھیا کے گھر جاچکے ہیں لیکن ان پر سیاست کا الزام لگا کر کسی نے نہیں روکا تھا۔ اومابھارتی نے بھی یوگی کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔ بات دراصل یہ ہے اس سے قبل کوئی حکومت اس قدر عدم تحفظ کاشکار نہیں تھی کہ مخالفین کی نقل و حرکت پر ایسی پابندی لگائے۔ ان لوگوں کو اقتدار کی محبت اور اس کے ہاتھ سے نکل جانے کا خوف کچھ زیادہ ہی ستا رہا ہے شاید انہیں احساس ہو گیا ہے کہ اقتدا

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

تب بابری مسجد مسمار ہوئی تھی اور اب انصاف

اگر مندر تحریک کی مدد سے ہندتوا طاقتوں نےلوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا ہوتا تو بھگوا سیاسی جماعت شاید دلی کےاقتدارتک نہیں پہنچ پاتی۔ یہی وجہ ہے کہ بھگوا طاقتیں مندر مسجد کے مسئلےکو حل کرنے سےزیادہ سیاست کرنا چاہتی تھیں۔ \nان کا بابری مسجد کا تجربہ اب بنارس اور متھرا میں دہرایا جا سکتا ہے۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
احوالِ وطن

انٹرویو: \"حالیہ فیصلوں سے عدالتوں پر عوام کا اعتماد مجروح\"

1991میں ایک سنٹرل ایکٹ (Central Act) پاس ہوا تھا جس کے تحت آزادی کے وقت سے جو عبادت گاہیں جس شکل میں تھیں انہیں اسی طرح مانا جائے گا اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ان لوگوں کی جانب سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس Act کو ختم کر دیا جائے۔ اگر عدالت اس Act کو منسوخ کرتی ہے تو انہیں کسی بھی عبادت گاہ پر مقدمہ دائر کرنے کا حق حاصل ہو جائے گا اور وہ اسی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
کاروبار

’’محنت کش بلی کا بکرا‘‘۔حکومت کو صنعت کاروں اور کارپوریٹس کا مفاد عزیز

بھارت میں روزگار کا فقدان اور سب سے اونچی سطح پر بے روزگاری مودی حکومت کے لیے سردرد بن گئی ہے۔ وزیراعظم کے یوم پیدائش کو بے روزگار نوجوانوں نے ’’یوم قومی بے روزگاری‘‘ کے طور پر منایا جو کہ سارے ملک میں خوب وائرل بھی ہوا۔ اعداد و شمار ہی خطرناک حالات کی غمازی کرتے ہیں۔ مئی اور اگست کے درمیان 66لاکھ وہائیٹ کالر والی نوکریوں سے لوگوں کو دستکش ہونا پڑا۔ بشمول ٹیچرس، اکاونٹنٹس، کنسلٹینٹس، انجینئرس اور ڈاکٹرس وغیرہ کی نوکریاں گئیں۔ اگر غیر منظم شعبوں کو جوڑا جائے تو یہ 50 لاکھ سے ایک کروڑ تک چلا جاتا

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
احوالِ وطن

ملک کے مستقبل کا سوال ہے

شیتلا سنگھ نے اپنی کتاب میں متعدد ثبوت پیش کیے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٦دسمبر ١٩٩٢ کے دن سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے ہوا تھا۔ وہ اپنی کتاب میں ایک جگہ لکھتے ہیں، ’ ٢٧ نومبر ١٩٩٢ کے دن ہاتھ سے ایک خط لکھا اور اسے وزیر اعظم اور ارجن سنگھ کو ان کی رہائش گاہوں کے فیکس پر بھیج دیا اور فیکس ملنے کی تصدیق بھی کرلی۔ میں نے اس فیکس میں لکھا کہ بابری مسجد کا انہدام یقینی ہے۔ اسے منہدم کرنے کے لیے سامان، اوزار و ہتھیار نئے تعمیر شدہ شیش اوتار مندر میں رکھے گئے ہیں جہاں کارسیوکوں کا پہرا ہے۔ کارسیوکوں

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
تازہ ترین

بابری مسجد کی شہادت سے ملزمین کے بری ہونے تک واقعات بہ یک نظر

لبرہن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں پایا کہ مسجد کو ایک گہری سازش کے تحت منہدم کیا گیا ہے۔ نو سو صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں سنگھ پریوار، وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور بی جے پی کے ممتاز قائدین کو بابری انہدام معاملے کا ذمہ دار مانا گیا اور صاف لفظوں میں کہا گیا انہی لوگوں کی وجہ سے یہ سانحہ ہیش آیا۔ کمیشن نے سازش میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
دنیا

آرمینیا۔آزر بائجان کے درمیان کیا ہےنگورنو کاراباخ کا تنازعہ ؟

جنگ آرمینیا نے شروع کی ہے جس کا اختتام ہماری فوج کی مکمل فتح پر ہوگا،ہم اپنی مقدس سرزمین کا قبضہ واپس لینے کے لیے پراعتماد ہیں ہم اپنے معصوم ’شہیدوں‘ کے قتل کا بدلہ لیں گے اور ہماری جوابی کارروائی علاقے پر دہشت گردوں کے 30سالہ قبضے کا جنازہ نکال دے گی۔\r\nصدرآذربائیجان الہام علیوف

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
معاشرہ

ہندوستان میں جنسی جرائم کا سبب

ہندوستان میں بھی جنسی جرائم کا سبب صرف اختلاط مرد وزن ہی نہیں ہے بلکہ یہاں جنسی حیوانیت کی بڑی وجہ نسلی امتیاز اور فرقہ وارانہ سوچ بھی اس کے لیے ذمہ دار ہے جو یہاں کی تہذیب کا حصہ ہے جس کے بارے میں فخریہ کہا جاتا ہے کہ ہزاروں سال پرانی تہذیب ہے ۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
سائنس ٹکنالوجی

انفارمیشن ٹکنالوجی - انٹل وی پرو : ایک جادوئی ٹیکنالوجی

یہ ’’انٹل‘‘ کی ایک بہت ہی حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے اور اُس نے اِسے ’’وی پُرو‘‘ کا نام دیا ہے۔ ’’وی پُرو‘‘ vpro دراصل ایک پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف ٹیکنالوجیوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیاں ’’سافٹ وئیر‘‘ اور ’’ہارڈ وئیر‘‘ دونوں اقسام کی ہیں۔ ’’وی پُرو‘‘ ٹیکنالوجی میں دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ’’پی سی‘‘ (پرسنل کمپیوٹر) کو انتہائی محفوظ طریقے سے دُور بیٹھے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ سے اور اُس وقت بھی جب ہمارا ’’پی سی‘‘ کا آپریٹینگ سس

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

اقامت دین کے بنیادی اصول کار

یہ بھی ضروری ہے کہ اس ’’خیر‘‘اور” معروف‘‘ کی طرف دوسروں کو بھی بلایا جائے جس کو خود قبول کیا گیا ہے، اور اس”منکر” کو اپنے مقدور بھرمٹا ڈالنے کی مسلسل کوشش جاری رکھی جائے جس کو خود ترک کیا گیا ہے۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ملی مسائل

بابری مسجدکے ملزمین کیوں بری ہوئے؟

350سے زیادہ گواہوں اور 600دستاویزی ثبوتوں کا مطالعہ کرنے کے بعد عدالت نے 2800صفحات کے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیش کیے گئے ثبوت ناکافی ہیں اس لیے سبھی 32ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ سی بی آئی نے جب یہ مقدمہ قائم کیا تھا تو اس وقت ملزمان کی تعداد 49تھی لیکن ان میں سے 17کی موت ہو چکی ہے اور 32ہی زندہ ہیں۔ جب تک اس معاملے کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور اس کا حتمی فیصلہ صادر ہوگا تو اس وقت تک باقی 32ملزمان بھی پرلوک سدھار چکے ہوں گے اور اس طرح بابری مسجد کی شہادت

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ملی مسائل

خبر و نظر

عرب حکمرانوں کے دلوں میں اسرائیل کے لیے نرم گوشہ صرف اپنی ذاتی اور خاندانی سلطنتیں بچانے کے لیے ہے۔ سفارتی تعلقات تو اب جا کر ظاہر ہو رہے ہیں ورنہ پوشیدہ تعلقات بہت پہلے سے استوار ہیں۔ امریکہ اور سوویت یونین کی سرد جنگ کے زمانے میں اگر کوئی تیسری متبادل طاقت تھی تو وہ عالم اسلام کی طاقت تھی گو کہ متحارب طاقتیں اسے تسلیم نہیں کرتی تھی لیکن ان کو احساس تھا کہ اگر عالم اسلام کھڑا ہو گیا تو ہمارے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ اس لیے متحارب رہنے کے باوجود ان کا اس بات پر اتفاق تھا کہ مسلم دنی

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
تازہ ترین

میڈیکل کونسل کی ملک میں میڈیکل کے طلبا کے لیے بانڈ کی یکساں شرائط نافذ کرنے کی سفارش

میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) نے مدراس ہائی کورٹ سے ملک کی تمام ریاستوں کے ذریعے میڈیکل کے طلبا کے لیے، جو سرکاری کالجوں میں تعلیم میں حاصل ہونے والی بھاری سبسڈی کے عوض اس بات کا قرار کرتے ہیں کہ ریاست کی خدمت کریں گے، یکساں طریق عمل کو نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔

دعوت نیوز7 اکتوبر 2020
تازہ ترین

ہاتھرس کے معاملے میں بلا رکاوٹ تحقیق کو یقینی بنایا جائے گا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کل کہا کہ وہ ہاتھرس میں 19 سالہ دلت خاتون کی اجتماعی عصمت دری، زدو کوب اور قتل کے واقعے کی غیر جانب دارنہ تحقیق کو یقینی بنائے گی۔ ایک سہ رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے عدالت عظمی کے چیف جسٹس شرد بوبڈے نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ اس معاملے کی تحقیق میں کسی جانب داری سے کام نہ لیاجائے۔

دعوت نیوز7 اکتوبر 2020
تازہ ترین

کورونا وائرس کے ٹیکے کی فراہمی 2021 سے متوقع: سیکرٹری وزارت صحت

ڈاکٹر ریڈیز نے روسی ڈائرکٹ انوسیٹمنٹ فنڈ کے ساتھ مل کر اسپوتنک 5 کی آزمائش اور اس کی تقسیم کاری کا کام لیا ہے۔ بھارت میں ضابطے کی اجازت کے بعد مذکورہ روسی ادارہ ڈاکٹر ریڈیز کو ٹیکے کی ایک کروڑ خوراکیں فراہم کرے گا۔

دعوت نیوز7 اکتوبر 2020
احوالِ وطن

ہاتھرس: علی گڑھ میڈیکل کالج کے سی ایم او نے کہا زیادتی کے ثبوت سے انکار کرنے والی ایف ایس ایل کی رپورٹ 11 دن پرانے نمونے پر مبنی، اس کی کوئی اہمیت نہیں

ہاتھرس: علی گڑھ میڈیکل کالج کے سی ایم او نے کہا زیادتی کے ثبوت سے انکار کرنے والی ایف ایس ایل کی رپورٹ 11 دن پرانے نمونے پر مبنی، اس کی کوئی اہمیت نہیں

دعوت نیوز5 اکتوبر 2020