دہلی فساد2020: گلفشاں فاطمہ کے جیل میں چار سال مکمل

نئی دہلی ،10اپریل :۔

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے 2020 میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں کے دوران تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن گلفشاں فاطمہ کو 9 اپریل 2024 کو جیل میں چار سال مکمل ہو گئے۔گلفشاں فاطمہ کا تعلق شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور سے ہے۔انہیں یو اے پی اے کے تحت دہلی فساد کے سلسلے میں مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج انہیں جیل میں چار سال مکمل ہو چکے ہیں ۔

وہ ان درجنوں سی اے اے مخالف مظاہرین میں شامل ہیں جن پر فروری 2020 میں ہونے والے تشدد کے پیچھے مبینہ سازش کے تحت دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس فساد میں  54 اموات ہوئیں تھیں جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔

خیال رہے کہ شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور سے تعلق رکھنے والی گلفشاں فاطمہ دہلی یونیور سٹی کی اردو ماسٹرز کی طالبہ ،ایم بی اے گریجویٹ اور ایک ریڈیو جاکی ہیں۔2020 میں شمال مشرقی دہلی  میں سی اے اے این پی آر اور این آر سی مخالف پر امن اور متحرک تحریک کی قیادت کی تھی ۔ پہلے سے انہیں اس کا کوئی تجربہ نہیں تھا لیکن اس تحریک کے دوران وہ مظاہرین کے لئے ایک حوصلہ بن کر کھڑی ہوئیں ۔ اسی تحریک سے انہوں نے سیکھا اور مقامی خواتین کو ساتھ لے کر این آر سی کے خلاف چلنے والی تحریک کی قیادت میں سر فہرست کردار ادا کیا۔ ایک جمہوری ملک میں تحریک اور مزاحمت کی ایک مضبوط آواز بن کر ابھری ہیں ۔انہیں جیل میں آج چار سال مکمل ہو گئے ہیں اس موقع پر بہت سے لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔