جشنِ جمہوریہ: جانیے ایک نظر میں

 

1۔1966 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب یوم جمہوریہ پریڈ میں کوئی غیر ملکی مہمان شریک نہیں ہوں گے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کووڈ۔19 کی نئی شکل پھیل جانے کے بعد اپنا دورہ ہند منسوخ کر دیا ہے۔
2۔اس سے قبل کسی بھی حکومت کو یوم جمہوریہ کے موقع پر سرکاری پریڈ کے متوازی ”ٹریکٹر پریڈ” جیسے چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ اس سال دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہزاروں کسانوں نے 26 جنوری کو اپنے اپنے ٹریکٹرز لے کر دہلی میں داخل ہونے کی وارننگ دی ہے۔
3۔کسان ملک کا وقار برقرار رکھتے ہوئے 26 جنوری کو سرکاری عمارتوں پر لال جھنڈا بھی نہیں لہرائیں گے اور راج پتھ سے دور رہیں گے۔
4۔اس سال کورونا کی وجہ سے اس تقریب کی روایتی شان و شوکت نظر نہیں آئے گی۔ پروگرام کے مقام پر 25 ہزار سے کم شرکاء ہوں گے اور پریڈ لال قلعے سے آدھے راستے تک ہی ہوگی۔
5۔یوم جمہوریہ کی تقریب کے لئے صرف 4000 ٹکٹ عام عوام کو فروخت کیے جائیں گے اور انہیں شناختی کارڈ کے ساتھ تقریب میں جانے کی اجازت ہوگی۔
6۔ہندوستان کا آئین دنیا کا سب سے طویل لکھا ہوا آئین ہے۔ اسی دن ڈاکٹر راجندر پرساد ہندوستانی یونین کے پہلے صدر بنے تھے۔
7۔دستور ہند کا مسودہ تیار کرنے کے لئے ایک مسودہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے چیئرمین ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تھے۔
دستور ساز اسمبلی نے آزاد ہندوستان کے لئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے اپنے تاریخی کام کو مکمل کرنے میں دو سال گیارہ ماہ اور سترہ دن کا وقت لیا۔
9۔آئین کا مسودہ 4 نومبر 1947 کو بھارتی دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔ 166 دنوں کے دوران اسمبلی کے 308 ممبروں نے اجلاس میں شرکت کی جو عوام کے لئے کھلا تھا۔
10۔آخر کار 24 جنوری 1950 کو اسمبلی ممبروں نے دستور کی دو تحریری کاپیوں پر دستخط کیے۔ ایک انگریزی میں اور ایک ہندی میں۔ دو دن بعد 26 جنوری 1950 کی تاریخ رقم کی گئی۔
11۔آئین ساز اسمبلی کا اجلاس پہلی مرتبہ 9 دسمبر 1946 کو نئی دہلی میں آئین ساز ہال میں ہوا جو اب پارلیمنٹ ہاؤس کا سنٹرل ہال ہے۔
12۔آئین ساز اسمبلی کالعدم قرار دی گئی اور عبوری تجاویز کے تحت بھارت کی پارلیمنٹ وجود میں آئی۔
13۔26 جنوری 1929 کو انڈین نیشنل کانگریس نے برطانوی مملکت کے برخلاف ہندوستانی آزادی کا مشہور اعلامیہ (پورن سوراج) بنایا۔
14۔یہ آئین 26 نومبر 1949 کو ہندوستانی دستور ساز اسمبلی نے منظور کیا تھا۔ یہ 26 جنوری 1950 کو عمل میں آیا تھا۔
15۔ہندوستانی آئین کی یاد 26 جنوری کو منائی جاتی ہے جس کی جگہ گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ (1935)
کو ہندوستان کی گورننگ دستاویز کے طور پر تبدیل کیا گیا۔

مشمولہ: ہفت روزہ دعوت، نئی دلی، شمارہ 24 جنوری تا 30 جنوری 2021