شمارہ 25-31 اکتوبر 2020- ہفت روزہ دعوت

اہم ترین

سرسیداحمد خان : خون جگر سے ملّی شعور کی آبیاری کرنے والی شخصیت

اشہد رفیق ندوی،علی گڑھسر سید احمد خاں ایک عہد ساز شخصیت کا نام ہے۔ وہ ان عظیم ہستیوں میں تھے جنہوں نے ہماری تاریخ پر غیر فانی نقش چھوڑا ہے۔ وہ مر جانے کے باوجود ہزاروں، لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے تعلیم و تہذیب، ادب و صحافت، مذہب و سیاست ہر میدان میں بڑے انقلابی کارنامے انجام دیے اور اپنی فکری و عملی قیادت سے قوم کا رُخ مایوسی…
مزید پڑھیں...

اسلام سے بغض رکھنے والے ہی بحران کا شکار

احمد عظیم ندوی، جھارکھنڈفرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے 2اکتوبر کو دین اسلام کے متعلق اپنے ایک متنازع بیان میں کہا کہ: ’’اسلام پوری دنیا میں بحران کا شکار ہے‘‘۔ جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور باشعور لوگوں نے غم وغصہ اور شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈ فیڈریشن آف مسلم اسکالرز کے مطابق ’’اسلام کو ماننے والوں میں ہر روز اضافہ ہو رہا…
مزید پڑھیں...

’’عدالتوں کے ناقابل فہم فیصلوں پر مایوس نہ ہوں ‘‘ :مولانا رابع حسنی ندوی

ہندوستان میں اس وقت سیکولر حکومت ہونے اور عدالتی نظام کے باوجود جو خلاف ورزی ہوئی ہے اس سے مایوس نہیں ہونا چاہیے اور اللہ کی مدد کی امید رکھنی چاہیے اور حسب موقع غلط کو درست بنانے کا ارادہ قائم رکھنا چاہیے کہ بابری مسجد کے علاوہ دیگر جگہوں کی سن 1947 کے وقت جو پوزیشن تھی وہی برقرار رہے گی یہ فیصلہ عدالت نے دیا ہے اور یہ فیصلہ ہمارے لیے اچھی دلیل…
مزید پڑھیں...

اداریہ: آفت انسانی، آسمانی نہیں!

آفت انسانی، آسمانی نہیں! مرا شہر لوگاں سوں معمور کر رکھیا جیوں توں دریا میں من یا سمیعسن۱۹۱۴ میں شایع شدہ جان لا (John Law) نے اپنی کتاب "ماڈرن حیدرآباد (دکن)" کے باب نو (۹) میں شہر حیدرآباد کو ۱۹۰۸ سال کے بدترین سیلاب کے بعد مزید چیلینجوں اور تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نظام سرکار کی طویل المیعادی منصوبہ بندی کا ذکر کیا…
مزید پڑھیں...

احتجاج کا نصب العین

عدالت خود اعتراف کرتی ہے کہ اگر احتجاج کی اجازت نہ دی جائے تو جمہوریت جمہوریت نہ رہے، لیکن پھر یہ ایک ہی سانس میں یہ بھی کہہ بیٹھتی ہے کہ احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے نہیں ہوسکتے اور ان کا انعقاد متعینہ مقامات پر ہی ہونا چاہیے! احتجاج تفریح کے لیے نہیں کیے جاتے۔ اس بات کو تسلیم کیا جانا چاہیے کہ بے انصاف پارٹی یا اقتدار سے بات کرنے پر مجبور کرنے کے…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]