
اردو دشمنی پر عدالتی تازیانہ
سپریم کورٹ کے مطابق زبان کو معاشرے کی ثقافتی اور تہذیبی ترقی کی علامت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ۔اردو کو شمالی اور وسطی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں پائی جانے والی جامع ثقافت کے اقدار پر مبنی زبان کہنے کے بعد کہا گیا کہ وہ ہندوستانی تہذیب کا بہترین نمونہ ہے۔ عدالت نے اردو کے خلاف تعصب کی وجہ یہ غلط فہمی بتائی کہ اسے غیر ملکی زبان سمجھا جاتا ہے۔ فیصلے میں اس رائے کی تردید کی گئی اور مراٹھی و ہندی کی طرح اردو کو بھی ایک ہندوستانی زبان قرار دیا۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ اردو زبان نے بھی اسی سر زمین پ










