تازہ ترین

ہندوستان اور دنیا کی تازہ ترین خبریں

کل 1125 مضامین
تازہ ترین

ملک میں غربت کی حقیقت: ایک جائزہ

ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں غربت تقریباً ختم ہو چکی ہے لیکن زمینی حقائق اور معاشرتی اشاریے اس دعوے پر کئی سوالات اٹھاتے ہیں۔ غربت کے اندازے میں استعمال ہونے والا نظام، جیسے کہ \"کھپت اشاریہ\" اور سرکاری شماریاتی طریقے، عملی حقیقت سے ہم آہنگ نہیں۔ 2011-12 میں افراطِ زر کو نظرانداز کرتے ہوئے جو خطِ افلاس طے کیا گیا وہ بہت کم آمدنی پر مبنی تھا، جس سے اصل غربت کی پیمائش مشکوک ہو گئی ہے۔

دعوت نیوز15 مئی 2025
تازہ ترین

قرآن اوردینیات پڑھانے والے اہل علم کی اہمیت اور ذمہ داریاں

دین کی نشرواشاعت کا کام کرنے والے ادارے اور ان اداروں کو چلانے والے علماء بھی وقت اور حالات کی نزاکتوں کو سمجھیں، اپنے آپ کو اعلیٰ اخلاق سے مزین کریں، علم میں رسوخ پیدا کریں اور امت کو مسلک ومشرب کی تفریق کی طرف نہ لے جائیں۔ جہاں تک ہوسکے اور جب تک زندہ رہیں تب تک اختلاف اور انتشار سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائے رکھنے کے جتن کرتے رہیں۔ جب علماء خود صحیح ہوں گے تو امت کا ان کے لیے رویہ اور رجحان بھی خود بخود صحیح ٹریک پر آجائے گا، ان شاء اللہ۔

دعوت نیوز15 مئی 2025
تازہ ترین

دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مقامی افراد کا اعتماد حاصل کرنا اولین شرط ہے

یہ سرکار اس بات پر فخر کرتی ہے کہ وہ ایک مضبوط سرکار ہونے کے علاوہ پچھلی سرکاروں سے الگ ہے۔ اس طرح اپنی خود ستائی کر کے وہ بہت خوش ہے۔ موجودہ سرکار کو فوری طور پر جو اہم کام کرنا ہے وہ یہ کہ پولیس والا اپنا سخت مزاج بدلے۔ دہشت گرد گروہ جس علاقہ سے تعلق رکھتا ہے ان کے دلوں کو جیتنا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ کیوں کہ ماہرین کی رائے کے مطابق دہشت گردی کا خاتمہ کے لیے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

دعوت نیوز15 مئی 2025
ADAdvertisement
تازہ ترین

حماس کی قید سے رہائی کے بعد، میاشیم کا المیہ

میا کی والدہ کرن شیم نے اس تکلیف دہ واقعے کے بعد اپنی بیٹی کی حالت کو حماس کی قید سے بھی بدتر حالت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں نے اپنی بیٹی کی آنکھوں میں ایک ایسا درد اور کرب دیکھا جس نے مجھے واقعی خوف زدہ کر دیا۔‘‘ اس دردناک انکشاف نے دنیا کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ صرف جسمانی آزادی کافی نہیں ہوتی بلکہ نفسیاتی اور جذباتی حفاظت بھی ضروری ہے۔

دعوت نیوز15 مئی 2025
تازہ ترین

سارے غزہ پر مکمل قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مگر اسرائیل کے لیے امریکی امداد کی بندش؟

ٹرمپ بھی اب مزاحمت کاروں کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے کو ناقابل عمل سمجھنے لگے ہیں۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار العربی الجدید نے حالیہ اشاعت میں انکشاف کیا کہ امریکہ نے غزہ امن کے لیے مزاحمت کاروں کو غیر مسلح کرنے کی شرط واپس لے لی ہے۔اخبار نے اعلیٰ سطحی مصری افسر کے حوالے سے لکھا کہ امریکی سراغ رساں اداروں کے خیال میں مسلح مزاحمت کاروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ انہیں بزور قوت غزہ سے بے دخل کرنا ممکن نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن، غزہ میں مزید فوجی بھیجنے کے منصوبے کا بھی مخالف ہے کہ اس سے انسا

دعوت نیوز15 مئی 2025
ADAdvertisement