تازہ ترین

ہندوستان اور دنیا کی تازہ ترین خبریں

کل 1125 مضامین
تازہ ترین

ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کی جرح ا لیکشن کمیشن لاجواب

اگر ایس ای آر کا مقصد مہا گٹھ بندھن کے ووٹوں کو کمزور کرنا ہے تو انگریزی اخبار نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے بہار میں ایک اندرونی سروے کرواکے ووٹروں کے رجحانات جاننے کی کوشش کی۔ یہ سروے بالخصوص ان علاقوں میں کیا گیا جہاں بی جے پی کے روایتی ووٹر رہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے روایتی ووٹروں میں سے 15سے 20 فیصد افراد نے کھلے عام ای ایس آر کی مخالفت کی ہے۔ اسی طرح، جنتا دل یو کے روایتی ووٹروں میں بھی اتنی ہی تعداد نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی

دعوت نیوز17 جولائی 2025
تازہ ترین

کیا اسلام میں غیر مسلموں کو قتل کرنے کی اجازت ہے؟

سورہ توبہ کی آیت ۵ ایک مخصوص جنگی سیاق میں نازل ہوئی اور یہ عام حکم نہیں ہے۔ اسلام، انصاف، امن اور بین المذاہب رواداری کا دین ہے۔ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ اسلام نے غیر مسلموں کے ساتھ بھی عدل و رحم کا برتاؤ کیا ہے۔قرآن نے قتل، ظلم، زیادتی اور جبر کی ہر شکل کی مذمت کی ہے۔ قرآن مجید کا پیغام عدل و انصاف پر مبنی ہے اور یہ انصاف صرف دوستوں یا اپنے گروہ تک محدود نہیں بلکہ دشمنوں اور مخالفین کے ساتھ بھی انصاف پر زور دیا گیا ہے۔

دعوت نیوز17 جولائی 2025
تازہ ترین

نادر زمینی دھاتیں: صنعتی طاقت کا نیا مرکز

اگرچہ بھارت کے پاس نایاب دھاتوں کے وافر ذخائر موجود ہیں، مگر ٹیکنالوجی، پالیسی اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے وہ اپنی ضروریات کے لیے اب بھی چین پر انحصار کر رہا ہے۔ سپلائی کی غیر یقینی صورتِ حال کے پیشِ نظر، حکومت ہند نے مقامی پیداوار بڑھانے، برآمدی متبادل تلاش کرنے اور برازیل، ارجنٹینا، بولیویا جیسے منرل سے مالا مال ممالک سے شراکت داری کے لیے سفارتی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

دعوت نیوز17 جولائی 2025
ADAdvertisement
تازہ ترین

!شہادتِ حسینؓ :سیاسی معرکہ یا دین کا تقاضا

اسلامی معاشرے اور ریاست کے صحیح راستے پر چلنے کا انحصار اس بات پر تھاکہ لوگوں کے ضمیر اور ان کی زبانیں آزاد ہوں، وہ ہر غلط کام پر بڑے سے بڑے آدمی کو ٹوک سکیں اور حق بات برملا کہہ سکیں۔ خلافت راشدہؓ میں صرف یہی نہیں کہ لوگوں کا یہ حق پوری طرح محفوظ تھا، بلکہ خلفائے راشدینؓ اسے ان کافرض سمجھتے تھے اور اس فرض کے ادا کرنے میں ان کی ہمت افزائی کرتے تھے۔ ان کی مجلس شوریٰ کے ممبروں ہی کو نہیں ، قوم کے ہر شخص کو بولنے اور ٹوکنے اور خود خلیفہ سے باز پُرس کرنے کی مکمل آزادی تھی ، جس کے استعمال پر یہ ل

دعوت نیوز10 جولائی 2025
تازہ ترین

اور اب ووٹ بندی ۔۔!

یہ ایک بنیادی اور اہم سوال ہے کہ اگر شہریت ثابت کرنے یا ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لیے درکار دستاویزات دستیاب نہ ہوں تو اس مسئلے کا حل کیا ہوگا؟ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ سپریم کورٹ بہار اسمبلی انتخابات تک اس عمل کو روک دیتی ہے اور بعد میں اس کے دوبارہ آغاز کی ہدایت دیتی ہے، تب بھی دستاویز کی دستیابی یا عدم دستیابی کا سوال اپنی جگہ باقی رہے گا۔یہ سوال بھی نہایت اہم ہے کہ جب ریاست شہریت ثابت کرنے کے لیے کسی ایک مستند دستاویز کا تعین کرنے میں ناکام ہے تو اس کی عدم موجودگی پر کسی شہری کو سزا ک

دعوت نیوز10 جولائی 2025
ADAdvertisement