
لغات القرآن سیریز(قسط۔ 2)
سورہ البقرہ کی شروعات سے یہاں تک مومنین، کافرین اور منافقین کا ذکر ہوا ہے جن میں منافقین کا ذکر اﷲ تعالیٰ نے بہت تفصیل سے کیا ہے کیونکہ اسلام کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ منافقین ہی ثابت ہوتے ہیں۔ یہ مومنین کے بھی دوست بنے رہتے ہیں اور کافروں کے ساتھ بھی دوستی رکھتے ہیں اور پس پردہ مومنین اور اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اِسی لیے اﷲ تعالیٰ نے منافقین کی تفصیل سے نشاندہی کی ہے تاکہ مومنین اِن سے ہوشیار رہیں۔ منافقین یہ سب اِس لئے کرتے ہیں کہ وہ دنیا میں سکون اور آرام سے زندگی گزا






