ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

کورونا کا مقابلہ

ہم بھی امریکہ کے مانند کورونا کی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں تھے۔ ہم نے بھی فروری ۲۰۲۰ء کا مہینہ اور نصف مارچ (جو بہت قیمتی تھا) انتظار میں کھودیا، اس لیے نہیں کہ ہمیں ماہرین پر اعتماد نہیں بلکہ اس لیے کہ ہماری سیاست پر کورونا سے زیادہ طاقت ور دو عدد اور وائرس چھائے ہوئے تھے۔ نفرت اور عدم برداشت کے وائرس

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

جعلی خبروں کی تباہ کاریاں!

یہ حقیقت ہے کہ مسلمانوں کے تئیں تعصب وتنگ نظری پہلے سے تھی لیکن تبلیغی جماعت کے بہانے اس میں مزید شدت لائی گئی کیوں کہ ہندوستان کا مسلمان کورونا وائرس کے تعلق سے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا تھا اور لاک ڈاون کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کر رہا تھا، کم از کم ہندوستان میں دس لاکھ سے زائد مساجد ہیں جو لاک ڈاون کی وجہ سے مقفل ہیں۔

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

مسلم اقلیت کےمسائل سیرت طیبہ کی روشنی میں

جمہوری ممالک میں سیاسی حصہ داری کی بڑی اہمیت ہے ،اگر مسلمان اس میں اپنا کردار ادا نہ کریں تو کئی محاذوں پر وہ برادران وطن سے بہت پیچھے رہ جائیں گے ،اور جس ملک میں مختلف قومیتوں کے لوگ رہتے ہوں وہاں کسی ایک قوم کا تنہا اپنے بل بوتے سیاسی استحکام حاصل کرنا آسان نہیں ہے ،ایسے حالات میں دیگر اہل مذاہب کی سیاسی جماعتوں سے اشتراک عمل کیا جاسکتا ہے ،بشرطیکہ مسلمان مشترکہ بنیادوں پر مساوی حیثیت سے اس میں شریک ہوں اوران کا قومی اور ملی وقار مجروح نہ ہو

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ دودھاری تلوار

یہ پیغامِ ہدایت پہنچانے کا بھی ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اگر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیاکو خیر کا ذریعہ سمجھ کر اس سے صحیح طور پر استفادہ کیا جائے تو انسان اس سے بہت کچھ حاصل کر سکتا ہے اور زندگی کو سنوار سکتا ہے، ورنہ اس کے شر اور فساد کا شکار ہو کر اپنی زندگی کو تباہ بھی کر سکتا ہےش، یہ انسان کے اختیار میں ہے کہ وہ خیر وشر میں سے کون سی چیز کا انتخاب کرتا ہے۔

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

مولانا عبدالحسیب اصلاحی‘ جیسا میں نے ان کو دیکھا

جامعۃ الفلاح مشرقی یو پی کے ضلع اعظم گڑھ سے چند کلو میٹر دور ایک بستی بلریا گنج میں واقع ہے۔ اس وقت ہندوستان کی مشہور ومعروف دینی اور علمی تربیت گاہ کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ اس کی تعمیر وترقی اور اس کی تاسیس میں مولانا عبدالحسیب اصلاحی نے دوسری شخصیات کے ساتھ مل کر جو کلیدی رول ادا کیا ہے اس کو کسی بھی حیثیت سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

معیارِ تعلیم: مفروضات اور حقیقت

اسکول کی عمارت کتنی ہی خوبصورت ہو اگر وہاں پڑھانے والے اساتذہ یا ٹیچرس تربیت یافتہ اور ماہر نہ ہوں تو معیاری تعلیم ممکن ہی نہیں ہے۔ ایک ماہر استاذ ہی تعلیمی مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہوتا ہے۔ طلبہ میں تبدیلی، کردار میں نکھار، صلاحیتوں میں نشونما اور شخصیت کا ارتقء ایک اچھے استاذ ہی کے بدولت ہوتا ہے۔ اچھا استاذ عمارت کی خوبصورتی کی کمی وسائل کی قلت کو اپنی قابلیت سے پورا کرسکتا ہے لیکن پر کشش عمارت، وسائل کی فراوانی اور ظاہری رکھ رکھاؤ وغیرہ سب مل کر بھی ایک ماہر استاذ کی کمی کو پورا نہیں کر سکتے۔

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

انفارمیشن ٹکنالوجی ۔قسط۔6

زبانوں کے ترجمے کے میدان میں بھی گوگل کچھ نیا کرنے کی کوشش میں ہے ۔ مشینی ترجمہ متن کو مختلف زبانوں کے درمیان فوری ترجمہ کی صلاحیت دیتا ہے لیکن عام طور پر ترجمہ اتنا درست نہیں ہوتا ۔ خاص طور سے ‘‘اصطلاحات’’ اور ‘‘مقامی محاوروں’’ اور ‘‘ضرب الامثال’’ وغیرہ کو سمجھنے میں یہ طریقہ بُری طرح سے ناکام ہوجاتا ہے ۔ مزید برآں الفاظ کے معانی کی گہرائی میں جانا بھی ایک مسئلہ ہے کیونکہ بعض الفاظ کئی کئی معنی رکھتے ہیں ۔\nار

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

دو ادب میں تقابلِ ادیان کا فروغ قومی یکجہتی کی علامت (قسط 5)

اسی کے ساتھ اس بات کا بھی نوجوان نسل پاس ولحاظ رکھے کہ کسی بھی دین یا مذہب کو تنقید و تنقیص کا نشانہ بنانے سے قبل مناسب ہے کہ اس کے بارے میں مستند و معتبر مآخذ کے ذریعے اپنی معلومات کو درست کرلیا جائے۔ جب نوجوان نسل کا تحقیقی مزاج بن جائے گا تو یقیناً کسی بھی تکثیری سماج میں امن و سکون قائم ہوگا۔ نیز محبت وانسیت تحمل وبرداشت اور بقائے باہم کی بوسیدہ ہوتی تہذیب کو نئے سرے سے تازگی وجلا ملے گی۔

دعوت نیوز18 اپریل 2020
ADAdvertisement