ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

چین کے خلاف عالمی گھیرا بندی ۔ ملکی معیشت کے لیے نوید

حکومت نے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے مینو فیکچرنگ پالیسی میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے جس میں پیداوار پر کم لاگت، زمین کی مناسب قیمت، لیبر قانون کو آسان بنانا اور کنٹریکٹ کی آسان ضابطہ بندی شامل ہے تاکہ بھارت دنیا کے نقشے پر مینو فیچکرنگ ہب کے طور پر ابھر سکے۔ یہ بھی تجویز آرہی ہے کہ پاور ریٹس اور ٹیکسوں میں بڑی کمی کی جائے زمینیں بھی سستے داموں پر دی جائیں، کنٹریکٹ کوسٹ میں بھی تبدیلیاں ہوں، پرمٹ راج کا خاتمہ ہو تاکہ ملک میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں پر دہشت

دعوت نیوز8 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

نگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پرسوز

مولانا اپنے اظہار خیال اور خطابات میں تواتر کے ساتھ اس بلیغ جملے کا اعادہ کرتے تھے کہ وابستگان تحریک کے لیے یہ ملک نہ تو دارالحرب ہے اور نہ دارالامن، بلکہ یہ دارالدعوہ ہے

دعوت نیوز8 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

ٹیپو کے ساتھ تاریخ کی نااِنصافی

ٹیپو کی شخصیت کو کسی ایک نظریے کے تحت محدود نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں عدم رواداری کی روایات پر چلنے والا یا پھر تعصب پسند بھی نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ انہوں نے کثیر مذہبی روایات کی نمائندگی کی۔ ٹیپو نے اپنے دورِ حکومت میں بین مذہبی روایات، سیکولرازم، حریت پسندی، استعماریت مخالف سوچ اور بین الاقوامیت کو جوڑ کر رکھا تھا۔

دعوت نیوز8 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

(افسانہ)\nکووڈ۔۱۹

اسی زہریلی پہچان کو قائم رکھنے کے لیے لوگ کسی غریب میوہ فروش کو اپنے محلے میں گھسنے نہیں دیتے، سبزی کی دوکانوں پر جھنڈے لگا دیتے ہیں۔ اسپتالوں میں کچھ خاص مریضوں کا علاج نہیں کیا جاتا۔ کسی بستی میں ہجومی تشدد سے بے قصور جان سے مار دیے جاتے ہیں۔ برا ہو اس عالمی وبا کا کہ اس مرض میں مبتلا افراد کے اعداد وشمار بھی مذہب کی بنیاد پر اعلان کیے جاتے ہیں۔ جب کہ وبا تو ہندو، مسلمان، سکھ یا عیسائی کچھ نہیں دیکھتی بلکہ سب پر یکساں غضب ڈھاتی ہے۔

دعوت نیوز8 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

فضیلت رمضان: قرآن وحدیث کی روشنی میں

سحری کے لیے جب بیدار ہوں تو دعاؤں کا بھی اہتمام کریں بالخصوص سال رواں میں پوری عالم انسانیت عام طور پر اور عالم اسلام خاص طور پر جن سیاسی و اقتصادی نشیب وفراز اور وبائی امراض میں مبتلا ہے ان حالات میں رب ذوالجلال کی بارگاہ میں آہ وزاری اور نادم بن کر اللہ کے حضور سچی اور خالص توبہ کی اشد ضرورت ہے

دعوت نیوز8 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

اعتکاف۔ ایک خاص عبادت

٭اگر لاک ڈائون باقی رہتا ہے تو جو چنیدہ حضرات مسجد کو آباد کئے ہوئے ہیں رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کا اہتمام فرمائیں۔\n٭جو لوگ گھر میں نماز پڑھ رہے ہیں۔وہ لوگ گھر کا ایک گوشہ طے کرکے کچھ خاص اوقات میں یکسوئی سے عبادات میں اپنا وقت لگائیں۔

دعوت نیوز8 مئی 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

مغفرت کا دہا،توبہ وانابت کا موقع

سیرت میں قبیلہ جہینہ کی عورت کا واقعہ آتا ہے کی جب اسکو زنا کی وجہ سے حمل آ گیا تو وہ محمّد صلہ وسلمل کے پاس آئی اور اپنا گناہ قبول کیا اور سزا کی گذارش کی لیکن رسول صلہ وسلمل نے بچے کے پیدا ہونے کے بعد آنے کو کہا اور جب وہ بچہ پیدا ہونے کے بعد آئی تو رسول صلہ وسلمل نے اُسے سنگسار کر دیا اور نماز جنازہ پڑھائی تو حضرت عمر (رض) نے نماز جنازہ پڑھنے سے منع فرمایا تو محمد صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر مدینے کے ستر (۷۰) آدمیوں پر

دعوت نیوز8 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

واٹس اپ فیملی گروپ

نیکی اور بھلائی کی نصیحت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، فیملی گروپ پر بھی قیمتی نصیحتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، لیکن کسی کو نشانہ بناکر نہیں، بلکہ بہت خوب صورت طریقے سے، کہ نصیحت دلوں میں اترجائے، نہ کہ نصیحت اور نصیحت کرنے والا دونوں ہی دل سے اتر جائیں۔

دعوت نیوز8 مئی 2020
ADAdvertisement