ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

ہا لہ أبو شعیشعؒ

ہالہ کے والد کا اس سے بہت خصوصی رشتہ تھا ، وہ یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس دنیا میں اس کی امیدیں بہت ہی قلیل تھیں ، لیکن اس کے مقاصد بہت جلیل تھے ۔ ہالہ جب پانچ سال کی تھی ، اور ابھی سال اوّل کی طالبہ تھی تو اس کی استانی نے ایک مضمون سنانے کو کہا ، ہالہ نے اپنے چھوٹے سے مضمون کا عنوان لکھا ’’ إلى الله ‘‘الله کی طرف اور اس کے نیچے ایک جملہ لکھا ’’ أحبك يا الله ‘‘ اے اللہ ، تیری ذات اقدس مجھے بہت محبوب ہے‏۔ ہالہ نے اپنی عدم شعور کی عمر میں جو جملہ لکھا ، منصورہ کے میدان میں شہادت اس کے اسی تمنا ا

دعوت نیوز26 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

ایران۔ چین قربت ،اسرائیل کے جارحانہ عزائم

بیجنگ اور تہران کے بڑھتے ہوئے قرب سے امریکہ بہادر خاصے پریشان ہیں۔ افواہ گرم ہے کہ واشنگٹن نے تہران کو ایک سندیسہ بھجوایا ہے جس میں جوہری تنازعے سمیت تمام معاملات پر غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔ مہرومحبت کے اشاروں سے چین بھی محروم نہیں۔ ناکام تجارتی مذاکرات اور ہانگ کانگ کے حوالے سے متنازع قانون سازی پر آتشیں بیانات کے ساتھ سفارتی سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں ۔

دعوت نیوز26 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

سیرت ابراہیم علیہ السلام:اللہ پر توکل اور حُبّ الٰہی کا درس

وفا شعاری، تقویٰ، اخلاقیات،امن پسندی، مثبت سوچ اور جذبہ قربانی وہ چیز ہے جو خاندان کے استحکام کی بنیاد ہوتی ہے اور یہ نسلوں میں والدین سے منتقل ہوتی ہے۔ہمیں تلاش ہوتی ہے مال و دولت کی ۔۔۔ناک نقشے اور رنگ کی۔ دوامی چیزوں پر ہم نے ہمیشہ فانی چیزوں کوفوقیت دی ہے۔

دعوت نیوز26 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

جس ریاستی حکومت کا کردار یہ ہو وہ عوام اور ان کے مختلف فرقوں کے ساتھ کیا انصاف کرتی ہوگی۔ سب جانتے ہیں کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ ہندتوا کے آدمی ہیں۔ ان کے پاس سخت گیر ہند و نوجوانوں کا ایک سنگٹھن ہے۔ وکاس دوبے جیسے گینگ ان کی سرپرستی میں کام کرتے ہیں۔ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جب فرقہ واریت کا کھیل کھیلنا ہوتا ہے تو یہ لوگ کیا کچھ نہیں کرتے ہوں گے۔ دوبے جیسے لوگ تو صرف مال و دولت کے لیے لوٹ مار کرتے ہیں لیکن جب وزیر اعلیٰ کو ان سے فرقہ وارانہ فساد کے نام پر ایک خاص فرقے کے لوگوں کو مروانا ہو تو کیا و

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

قسطنطنیہ سے استنبول بننے کی کہانی

عروج اسلام سے قبل قسطنطنیہ اور عرب قبائل کے مابین بہت دوستانہ مراسم تھے۔ اس کی وجہ سلطنت فارس تھی جس سے عرب قبائل ہمیشہ خوف زدہ رہتے تھے اور توازن بنانے کے لیے قسطنطنیہ سے مدد لیا کرتے تھے۔ عرب قبائل کا سب سے بڑا شاعر عمار مقدم اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے قسطنطنیہ میں بازنطینی بادشاہ سے مدد لینے گیا تھا لیکن واپسی میں ترکی کے انقرہ میں اس کی موت ہوگئی۔

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ADAdvertisement