ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

کشمیر ایک حزنیہ داستان!

کیا کشمیر میں امن اور انصاف کا سورج طلوع ہونا آخری کشمیری کے زندہ درگور ہونے تک موخررہے گا یا کوئی ایسا ٹھوس لائحہ عمل بھی ترتیب پائے گا جو امن اورانسانیت کا پرچم بن کربہشت ِارضی میں لہرائے ؟

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

وکاس کے تیر سے عدلیہ کے شیر کا شکار

وکاس کو اگر گرفتار کرنے کے بعد اس سے تفتیش کی جاتی اور اس کی مدد کرنے والے سارے لوگوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جاتا تو آئندہ سیاسی لوگ یا اعلیٰ افسران اپنے مفادات کے حصول کی خاطر کسی جرائم پیشہ فرد کی مدد نہیں لیتے۔ وکاس کا ماورائے عدالت قتل کرکے اس کا باب بند کردینےسے ایک طرف تو ان سب کو بچا نے کی خاطر عدلیہ کو بلی کا بکرا بنا یا گیا اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی انصاف اب عدالت سے نہیں بلکہ بندوق کی گولی سے ہوگا ۔ اس کا ایک نتیجہ تو یہ نکلے گا کہ وکاس کے سیاسی آقا اب بلا خوف و خطر کوئی نی

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

کورونا کے ماحول میں قربانی کے مسائل

کورونا کے موجودہ ماحول میں غریبوں کی مالی امداد کے پیش نظرایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ صاحب حیثیت مسلمان صرف واجب قربانی کرنے پر اکتفا کریں، ہر گھر میں صرف ایک قربانی ہو اورنفلی قربانی یا مرحومین کی طرف سے قربانی کرنے کے بجائے اس کی رقم صدقہ کردیں۔ایک گھر میں ایک قربانی کا ثبوت بعض احادیث سے ملتا ہے۔

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

ہندوؤں کی مذہبی کتابیں اور دعوت دین

یہ تصور کرنا کہ ہندوؤں کی مذہبی کتابوں سے توحید رسالت اور آخرت کے حق میں کچھ منتر اور اشلوک پیش کر دینے سے ہندو عوام اسلام یا خدا کے قریب آجائے گی خیال خام کے سوا کچھ نہیں ہے۔اس لیے دعوت دین کا وہی فطری اور تاریخی طور پر ثابت شدہ طریقہ ہی اپنانا چاہیے جو ماضی میں بھی اشاعت اسلام کا سب سے زیادہ کارگر اور نتیجہ خیز ذریعہ تھا۔

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

بغیر منصوبہ بندی کے ’’لاک ڈاؤن‘‘ نے ملک کو معاشی پستی میں دھکیل دیا

محض ایک تانا شاہ کے طور پر نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی طرح لاک ڈاؤن کو تھوپا، جس سے ملکی معیشت کوما میں چلی گئی اور عام لوگوں پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ایسا ملک جس کی بڑی آبادی کچی بستیوں میں رہتی ہے اور انہیں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، سماجی دوری اور سخت لاک ڈاون کا فیصلہ سنانا نا مناسب اور غیر اخلاقی قدم تھا

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

گردش میں ہے تقدیر بھنور میں ہے سفینہ

انسان فوراًعملی اقدام نہ کرسکے یہ بات قابل معافی ہے لیکن شرک کی گرم بازاری کو دیکھ کر دل کی بے چینی کا نہ ہونااور صرف مسلمانوں کے درمیان اصلاحی کام پر مطمئن ہوجانا ایمان کے کمزورہو جانے کی علامت ہے، دل کی بےچینی اگر ہوگی تو انسان سوچے گا اور کام کا منصوبہ بنائے گا لیکن شرک کے طوفان اور کفر کے سیلاب کو دیکھ کوئی پریشانی دل کونہ ہو یہ ایمان کی صحت مندی کی علامت نہیں۔

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

لاک ڈاون کے دوران خدمت خلق کی عظیم کاوش

چونکہ مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے۔ لہٰذا راحت رسانی کے کام بھی سب سے زیادہ اسی ریاست میں انجام دیے گئے یہاں 3,31,064لاکھ خاندانوں کو امداد پہنچائی گئی جبکہ تلنگانہ میں 1,62,419لاکھ ، کرناٹک میں 1,07,466لاکھ ، مشرقی یو پی میں 87,125لاکھ ، تمل ناڈو میں1,92,471لاکھ ،کیرالا میں 86,486لاکھ، مغربی بنگال میں60,860لاکھ، مدھیہ پردیش میں72,001لاکھ، آندھراپردیش میں 22,281لاکھ ، گجرات میں 44,968لاکھ ، دہلی میں 39,893لاکھ ، راجستھان میں 38,626لاکھ ، بہار میں 36,624لاکھ ، مغربی یو پی میں 36,9

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

ہنادی حلوانی: فلسطینی ماں، جن کے حوصلوں کے سامنے صہیونی جبر نے شکست تسلیم کرلی!

ہر فلسطینی گھر ایک ہی کہانی رقم کر رہا ہے، کہیں شوہر میدان میں ہے تو کہیں خاتونِ خانہ، اور بعض گھروں نے قربانی اور فدویت کی ناقابل تسخیر مثالیں قائم کی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ میرے شوہر مجھ سے بے فکر ہیں بلکہ انہیں میرے تعلق سے ہمیشہ اندیشہ لگا رہتا ہے، مگر جب بھی میری جانب سے کسی کمزوری کا اظہار ہوتا ہے تو وہی میری ہمت بندھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں اپنے اسی راہ پر گامزن رہوں اور میں اس کانٹے بھرے راستے کو عبور کرنے پر قدرت رکھتی ہوں۔

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

معیاری تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق

سرکاری ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 31دسمبر 2019 تک ایک بھی اضافی کلاس روم تعمیر نہیں گیا حالانکہ مالی سال 2020-2019 کے لیے 1021 کلاس رومس بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔1343 لیبز کے لیے فنڈز کی منظوری کے باوجود صرف تین لیباریٹریاں تعمیر کی گئیں۔ جس میں ایک طبیعیاتی ،ایک کیمیاتی اور ایک حیاتیاتی لیباریٹری شامل ہے۔جب کہ 135 لائیبریریاں اور 74 آرٹ / کرافٹ / کلچر کے کلاس روم کی تعمیر منظور ہوچکے ہیں ،مگر ان میں سے ایک بھی تعمیر نہیں کیا گیا۔

دعوت نیوز18 جولائی 2020
ADAdvertisement