
حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔خلیلِ شرک شکن
شرک شکنی تو بت پرستی کا جڑ سے خاتمہ کردیتی ہے، مگر بت شکنی شرک کو ختم کرنے کا راستہ نہیں ہے۔ توحید کے علم بردار بتوں کے بجائے بت پرستی کو نشانہ بناتے ہیں۔ وہ خدائی کے دعوے دار حاکموں کا تخت الٹنے کے بجائے انسانوں کو غلام بنانے والے نظام حکومت سے انسانوں کے دلوں کو بیزار کرتے ہیں اور ان کے اندر حاکمیت الہ کا شعور جگاتے ہیں، تاکہ انسان اپنی آزادی اور اپنے رب کی بندگی کے لیے خود ہی آگے بڑھ کر سیاسی بت پرستی کا خاتمہ کردیں۔ وہ خود کو مالک حقیقی سمجھنے والے سرمایہ داروں کے خلاف عوام کو کھڑا کرنے کے








