ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

تعمیرکی جو ہو جستجوتویہ مشورہ پڑھ لو

آج ہم مقامی سطح سے لے کر بین الاقوامی سطح تک اپنے ہر معاملے کو ملک و ملت کے مفاد کے برخلاف مخالف گروہ کی ترجیحات کے مطابق طئے کررہے ہیں۔ ردعمل والی اسی سوچ نے ہم کو محدود کرکے رکھ دیا ہے۔مسلمانوں کا ایک بہت بڑا طبقہ اسی ر دعمل والی سوچ میں زندہ رہنے کو ترجیح دے رہا ہے۔اب تو ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر اس قدر ابتزال کا شکار ہوچکا ہے کہ جہاں ہم اچھے کاموں کی مخالفت بھی صرف ردعمل کی سوچ کی وجہ سے کررہے ہیں۔ ہماری سبکی اور ذلت کی وجہ بھی ہماری یہی عقل بند ردعمل کی فکر ہے۔

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

مجبور انسانوں کی اسمگلنگ ،ایک سنگین مسئلہ

لاکھوں انسان مرد ،عورت ،لڑکے ،لڑکیاں اور معصوم بچوں پر اس درندہ تجارت نے وہ ظلم ڈھاے ہیں کہ جس کا سننا اور جاننا بھی مشکل ہے ۔اس میں بھی عورتوں کے جنسی استحصال کی داستانیں بڑی کربناک ہیں ۔ اللہ تعالی نے تو انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا تھا ۔لیکن کیوں وہ اپنے ہی جیسیے کمزور انسانوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر کاروبار کرنا چاہتا ہے

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

سلطان محمد فاتح ؒ

فتح کے بعد سلطان محمد فاتحؒ نے مفتوح شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور احسان کا رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے شہر چھوڑ کر بھاگ جانے والے عیسائیوں کو دوبارہ اپنے وطن لوٹ آنے اور اپنے پیشوں اور روزگار سے بے جھجک منسلک ہو جانے کی دعوت دی۔ رعایا کو مکمل مذہبی آزادی عطا کی۔ یونانی آرتھوڈوکس بطریق کو اپنے مذہبی عہدے پر برقرار رکھا، اسے مذہبی معاملات میں مکمل آزادی دی، درکار فنڈس دیے، اور کلیسا کی سرپرستی خود قبول کی، مذہبی عہدیداروں کے ٹیکس معاف کر دیے۔ پرسنل لاء کی آزادی کے علاوہ مسیحیوں کو اپنے مقدمات اپ

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے؟

افغانستان میں ہندوستان کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے۔ نیپال اور بنگلہ دیش سے بے اعتنائی برت کر انہیں چین کی گود میں دھکیل دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش تو پاکستان کی جانب بھی بڑھنے لگا ہے ۔ آخر یہ کون سی خارجہ پالیسی ہے جس میں پڑوسی ملکوں کو ناراض کرکے اپنے دشمن چین کا دوست بنایا جارہا ہے؟ اصل میں اگر داخلی سیاسی مفاد عملی قومی ترجیحات پر حاوی ہونے لگیں تو ایسی صورتحال رونما ہوجاتی ہے۔

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

حج 2020کو محدود کردینے سے اقطاع عالم کے مسلمان افسردہ

کہنے کو حج کمیٹی آف انڈیا ایک قانونی ادارہ ہے، جسے پارلیمان میں قانون بنا کر قائم کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسے دیگر قانونی اداروں کی طرح حکومت ہند سے ایک پیسے کا بھی فنڈ، ایڈ یا گرانٹ نہیں ملتی ہے۔ اس کا سارا خرچ ہندوستان کے ان مسلمانوں کی جیب سے نکالا جاتا ہے جو حج کے لیے ہر سال مکہ جاتے ہیں۔ یہی نہیں، ملک بھر کے حج ہاؤس بھی مسلمانوں کے پیسوں سے کھڑے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا بھی حاجیوں کے پیسوں سے ہی چلتا ہے۔

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

کشمیر کورونا کے نرغے میں

بھارت میں جب ۲۵ مارچ کو رات آٹھ بجے لاک ڈاؤن فرسٹ کا الل ٹپ اعلان ہوا تو ملک بھر میں غریب لوگ پانچ سات دن کے اندر اندر ہی بھوکوں مرنے لگے، ان کی زندگیاں سختیوں کے بھنور میں پھنس گئیں ذہنی انتشار اور مالی پریشانیوں کے سامنے پسپا ہوکر غیر مقامی غریب مزدروں کے تو جان کے لالے ہی پڑگئے ۔انہوں نے گھر واپسی کے لیے پیدل مارچ کر کے دنیا کو خون کے آنسو رُلا دیا اور پھر تاریخِ انسانی نے بہ نگاہِ حسرت جو جو وقوع پزیر ہوتے ہوئے دیکھا، وہ سب انسانی ضمیر پر ایک سیاہ دھبے کی طرح ثبت ہے۔ اس کے برعکس کشمیر آج

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

جانوروں کی قربانی پر اعتراض لیکن بیف ایکسپورٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ؟

جس ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی گوشت خور ہے۔ جس ملک سےلاکھوں میٹرک ٹن گوشت ہر سال دوسرے ممالک کو بھیجا جاتا ہے۔ اور جو ملک بیف ایکسپورٹ کے معاملے میں پوری دنیا میں پانچواں مقام رکھتا ہو۔ اس ملک میں ایک خاص تہوار کے موقع پر ایک خاص طبقے کے لوگوں میں اچانک جانوروں سے محبت پروان چڑھنے لگے تو یقیناً یہ جانوروں سے محبت نہیں بلکہ ایک خاص قوم سے ان کی نشانی نفرت ہے۔

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ہفت روزہ دعوت

اداریہ

درحقیقت قربانی ہی وہ جذبہ ہے جو انسان سے بڑے سے بڑا کام کروالیتا ہے اور دین حنیف کو اس وقت سب سے زیادہ اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ حضرت ابراہیمؑ کی طرح ملت ابراہیمی میں بھی اگر یہ جذبہ پیدا ہوجائے تو پھر وہ نہتے ہونے کے باوجود نمرود وقت کی بھڑکائی ہوئی آگ میں بے خطر کود پڑنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

دعوت نیوز30 جولائی 2020
ADAdvertisement