ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا

چندی گڑھ، 27 اپریل: ممبئی پولیس نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے متعلق اپنے چینل ریپبلک ٹی وی پر تبصرے کے لیے صحافی ارنب گوسوامی کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

ممبئی پولیس کے ذریعہ تفتیش سے پہلے ارنب گوسوامی نے کہا ’’سچائی جیت جائے گی۔‘‘

دوسری طرف گذشتہ ہفتے ممبئی پولیس نے ٹیلی ویژن نیوز اینکر ارنب گوسوامی پر کالا رنگ پھینکنے کی کوشش کرنے کے الزام میں کل شام کے اوقات میں دو افراد کو گرفتار کیا۔