ملک کے تمام شہریوں کو کووڈ ویکسین مفت فراہم کیا جائے گا: مرکزی وزیر

ملک کے تمام عوام کو مفت کووڈ ویکسین مہیا کروانے کے اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبے کے بعد اتوار کے روز مرکزی وزیر پرتاپ سارنگی نے کہا کہ ویکسین ملک کے تمام شہریوں کو مہیا کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی نے اعلان کی تھا کہ کووڈ ویکسین بہار کے عوام کو مفت فراہم کیا جائے گا جہاں اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔

بہار میں اس ہفتے سے اسمبلی انتخابات شروع ہورہے ہیں ۔ بی جے پی کے اعلان کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے ہنگامہ کردیا اور الزام لگایا ہے کہ حکمران جماعت سیاسی وجوہات کے لیے وبائی بیماری کا استعمال کررہی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا تھا کہ یہ اعلان بی جے پی کے انتخابی منشور سے ہم آہنگ تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ بالاسور میں 3 نومبر کو ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کے اجلاس سے خطاب کے بعد سارنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ ویکسین فراہم کرنے میں ایک فرد پر تقریباً 500 روپے کی لاگت آئے گی۔

مودی نے 20 اکتوبر کو قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی سائنسدان متعدد ویکسین تیار کرنے کے عمل میں جٹے ہوئے ہیں جن کی طبی آزمائش مختلف مراحل میں ہے اور ان کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

اوڈیشہ فوڈ سپلائی اور صارف بہبود کے وزیر ، آر پی سوین کے سوال کے جواب میں سارنگی نے اظہار خیال کیا۔

اس سے قبل سوین نے دھرمیندر پردھان اور سارنگی سے ان کی پارٹی بی جے پی کے بہار ریاست کے عوام کے لیے مفت کوویڈ 19 ویکسین مہیا کرانے کے بارے میں ان کی خاموشی پر وضاحت طلب کی تھی ۔

تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش ، آسام اور پڈوچری کی حکومتوں نے پہلے ہی اپنی ریاستوں کے لوگوں کے لیے مفت میں کووڈ ٹیکوں کا اعلان کردیا ہے ، جب کہ دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک بھر کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین پلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوین نے ٹویٹ کیا تھا: "میں بالاسور کی سرزمین سے دو اڈیشہ کے مرکزی وزیروں سے سوال پوچھتا ہوں کہ وہ واضح کریں کہ ریاست کے عوام کو کووڈ ویکسین مفت کیوں نہیں ملے گی۔

مرکزی وزرا کو بی جے پی کے اوڈیشہ میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کے بارے میں اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔

ٹیکہ لگانے سے متعلق ریاستی حکومت کے اقدامات کے بارے میں سوین نے کہا کہ ریاست نے ویکسین تیار کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور وہ ریاست کے تمام لوگوں تک اس سہولت کو توسیع دینے کے لیے پرعزم ہے۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ریاستی حکومت لوگوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کرے گی یا نہیں۔

اوڈیشہ اسمبلی میں بی جے پی کے ڈپٹی لیڈر بشنو چرن سیٹھی نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران مرکز اوڈیشہ کی مکمل حمایت کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے 22000 کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔