تمل ناڈو کانگریس کمیٹی راجستھان میں جاری سیاسی بحران کو لے کر پیر کو راج بھون کے سامنے احتجاج کرے گی

تمل ناڈو، جولائی 26: راجستھان میں جاری سیاسی بحران میں بی جے پی کے مبینہ کردار کے خلاف تمل ناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) پیر کو گوئنڈی میں راج بھون کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

ایک بیان میں ٹی این سی سی کے صدر کے ایس الگیری نے کہا کہ یہ اعلان پارٹی ہائی کمان کے اس فیصلے کے بعد ہوا ہے کہ راجستھان کے گورنر کے اسمبلی اجلاس کے انعقاد کے لیے کانگریس حکومت کی سفارشات کو قبول کرنے سے انکار کے خلاف تمام ریاستوں کی پردیش کانگریس کمیٹیاں راج بھون کے سامنے پیر کے روز احتجاج کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو صبح 11 بجے ٹی این سی سی کے رہنما کے جے کمار، ایچ وسنتھا کمار اور کے وشنو پرساد اور پارٹی کے ضلعی سکریٹریز احتجاج کی سربراہی کریں گے۔