فزکس اور کیمسٹری کا نوبیل انعام تین-تین سائنسدانوں کے نام

نئی دہلی: دنیا کی اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اکیڈمی آف سائنسز نے فزکس (طبیعات) اور  کیمسٹری میں 2022 کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر تین-تین سائنسدانوں کو   دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی نے اس بار امریکہ، فرانس اور آسٹریا کے ماہرین کو مشترکہ طور پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ برس بھی طبیعات کا انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کو دیا گیا تھا۔

نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طبیعات کا نوبیل انعام تینوں سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا اور ان میں انعامی رقم بھی یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی۔

فزکس کا نوبیل انعام امریکہ کے جان کلوزر، فرانس کے ایلئن اسپیکٹ اور آسٹریا کے اینتون زلنگر کو ان کی ’کوائنٹم ٹیکنالوجی اور انفارمیشن‘ پر تحقیق کے  لیے دیا گیا  ہے۔

کمیٹی کے مطابق تینوں ماہرین کی جانب سے ’کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ پر کی جانے والی تحقیق سے ٹیلی کمیونی کیشن، انٹرنیٹ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد ملی  ہے۔

مذکورہ ماہرین کی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ذرات اگرچہ ایک دوسرے سے الگ بھی ہوں اس باوجود وہ ایک دوسرے سے منسلک رہتے ہیں اور ان کے درمیان روابط کو قائم رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

ان ہی کی تحقیقات کی وجہ سے ہی کمپیوٹر، موبائل و ٹیکنالوجی آلات اور سسٹمز میں جدت اور بہتری آئی  ہے۔

نوبیل کمیٹی نے تینوں ماہرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

گزشتہ برس بھی نوبیل کمیٹی نے فزکس کا انعام خاتون ساءنسداں  سمیت دو دیگر  سائنسدانوں جاپان کے سائنس دان ڈاکٹر سیوکورو  منابے اور جرمنی کے ڈاکٹر کلاس ہسلمین جب کہ دوسرا حصہ اٹلی کے سائس دان ڈاکٹر جارجیو  پریسی کو دیا تھا۔

نوبیل کمیٹی ہر سال انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرتی ہے۔

کمیٹی مجموعی طور پر 6 کیٹیگریز ’طب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن‘ کے نوبیل انعامات دیتی ہے۔

اس سال نوبیل انعامات جیتنے والے افراد کے ناموں کے اعلانات کا سلسلہ 3 اکتوبر کو شروع کیا گیا اور سب سے پہلے طب کے نوبیل انعام جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان کیا گیا تھا۔

طب کا نوبیل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمیا کے نام

رواں برس کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیرولین آر برٹوزی، مورٹن میلڈل اور کے بیری شارپلس دیا گیا۔