
بیرسٹر سید حسن امام: وکیل ، صحافی ، مجاہد آزادی اور سماجی جہد کار
1909 میں بہار پردیش کانگریس کمیٹی سونپور میں قائم ہوئی اور اس کے پہلے بانی صدر حسن امام ہی بنے۔ اسی سال نومبر میں انہوں نے بہار طلباء کانفرنس کے چوتھے اجلاس اور کانگریس کی صوبائی کانفرنس کی صدارت کی۔ 1916 میں انہوں نے ہوم رول تحریک میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ 1917 میں بہار پرووینشیل کانفرنس کے صدارتی خطاب میں انہوں نے مسز اینی بسنٹ کی رہائی کی پرزور وکالت کی۔ یہی نہیں انڈین نیشنل کانگریس کا ایک خصوصی اجلاس جو 29 اگست سے یکم ستمبر 1918 تک بمبئی میں ہوا تھا اس کی صدارت بھی سید حسن امام ہی کر رہے ت









