آپ دیکھ رہے ہیں زمرہ

احوالِ وطن

مرکزی حکومت نے ہندوستان میں شہریوں کو ’’جزوی طور پر آزاد‘‘ قرار دینے والی فریڈم ہاؤس کی رپورٹ کو…

مرکز نے جمعہ کے روز ریاستہائے متحدہ کی غیر سرکاری تنظیم فریڈم ہاؤس کی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان کو ’’آزاد‘‘ سے ’’جزوی طور پر آزاد‘‘ کے طور پر تنزلی کو گمراہ کن قرار دیا۔
مزید پڑھیں...

ای ڈی نے محبوبہ مفتی کو منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے 15 مارچ کو طلب کیا

پی ٹی آئی نے نامعلوم عہدیداروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کو 15 مارچ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں...

ٹائم میگزین نے احتجاج کرنے والی کسان خواتین کو بنایا اپنے نئے شمارے کے سرورق کا حصہ

دہلی کی سرحدوں پر تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کسانوں کو ٹائم میگزین نے اپنے مارچ کے شمارے کے سرورق کا حصہ بنایا ہے۔ میگزین نے کسان احتجاج کے 100 ویں دن میں داخل ہونے سے ایک دن قبل، آج…
مزید پڑھیں...

’’ہاں ہم آر ایس ایس ہیں، یہاں تک کہ وزیر اعظم مودی بھی آر ایس ایس ہیں‘‘: بی ایس یدی یورپّا

پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے جمعرات کے روز ریاستی اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریاتی سرپرست راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے خلاف نعرے لگانے پر کانگریس سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ…
مزید پڑھیں...

میر واعظ عمر فاروق کو ابھی بھی نظربند رکھا گیا ہے، انھیں نماز جمعہ کی امامت کی اجازت نہیں

حریت کانفرنس نے آج دعویٰ کیا ہے کہ اس کے چیئرپرسن میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند رکھا گیا ہے اور انھیں سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی امامت سے بھی روکا گیا ہے، حالاں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے حکام نے یہ دعوی کیا ہے کہ انھوں نے انھیں…
مزید پڑھیں...

سوشل میڈیا کے لیے نئی گائیڈ لائنس زبان بندی کی پرانی روش

ڈیجیٹل میڈیا کا رجسٹریشن ہو مگر پریس ایکٹ میں ترمیم کر کے میڈیا کونسل بنا کر کیا جانا چاہیے۔ موجودہ حکومت او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر گائیڈ لائن کے بہانے حکومت کی تنقید کرنے والوں کی آوازیں بند کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، بڑے گروپ تو سرکار سے…
مزید پڑھیں...

الیکشن کمیشن میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے وزیر اعظم کی تصویر ہٹانے کی درخواست دائر

ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (DYFI) کے ایک لیڈر آج الیکشن کمیشن میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے انتخابات کے مرحلے میں داخل ہونے والے کیرالہ میں لوگوں کو جاری کردہ COVID-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر ہٹانے کا…
مزید پڑھیں...

حکومت کی رائے سے مختلف نظریات کا اظہار بغاوت نہیں ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رائے سے مختلف نظریات کے اظہار کو ’’ملک سے بغاوت‘‘ نہیں کہا جاسکتا۔
مزید پڑھیں...

لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی کو ضم کر کے ’’سنسد ٹی وی‘‘ کی تشکیل

پی ٹی آئی کی خبر کےمطابق لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی چینلز کو باضابطہ طور پر ضم کرکے ’’سنسد ٹی وی‘‘ بنا دیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر روی کپور کو یکم مارچ کو ایک سال کے لیے اس چینل کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا…
مزید پڑھیں...