الیکشن کمیشن میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے وزیر اعظم کی تصویر ہٹانے کی درخواست دائر

ترواننت پورم، 4 مارچ: ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (DYFI) کے ایک لیڈر آج الیکشن کمیشن میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے انتخابات کے مرحلے میں داخل ہونے والے کیرالہ میں لوگوں کو جاری کردہ COVID-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیرالہ اسٹیٹ یوتھ کمیشن کے ریاستی کوآرڈینیٹر مدھن شاہ نے ایک مختصر خط میں نشان دہی کی کہ جنوبی ریاست میں پہلے سے ہی نمونہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے، جہاں اسمبلی انتخابات 6 اپریل کو ہونے والے ہیں۔

انھوں نے لکھا ’’ریاست میں مفت COVID-19 ویکسین وصول کرنے کے لیے جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر اور ان کی تقریر کے اقتباسات ہیں۔ چوں کہ یہ انتخابی طریقۂ کار پر اثر انداز ہوسکتا ہے، لہذا میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔‘‘

شاہ نے بعد میں کہا کہ یہ شکایت ایک عارضی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر درج کی گئی ہے، جو انھوں نے ایک ویکسینیشن سینٹر پر ویکسین لینے کے بعد وصول کیا تھا۔

انھوں نے کہا ’’میں نے وزیر اعظم کی رنگین تصویر اور ان کے الفاظ کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ طرز عمل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لہذا اس کو ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں کے اشتہارات والے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر پر مبنی ہورڈنگز کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔