آپ دیکھ رہے ہیں زمرہ

احوالِ وطن

عوامی مقامات پر عبادت کے حوالے سے قانون ابھی تک واضح نہیں، سابق ایم پی محمد ادیب عدالتِ عظمیٰ پہنچے

سابق ایم پی محمد ادیب نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا اور ہریانہ کے افسران کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے نتیجے میں فرقہ وارانہ جذبات کو روکنے کے لیے پہلے کی ہدایات کی تعمیل کرنے میں ناکام رہنے پر کارروائی کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں...

کولکاتا بلدیہ کے انتخابات: بی جے پی نے دھاندلی کا الزام لگایا، دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر سوویندو ادھیکاری نے اتوار کو ریاستی الیکشن کمشنر کے دفتر پر دھرنا دیا اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے لیے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ اتوار کی پولنگ میں…
مزید پڑھیں...

جموں و کشمیر کے ایک اسکول کی بانی کو بپن راوت کو ’’جنگی مجرم‘‘ کہنے پر برطرف کیا گیا

دی ٹیلی گراف نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ جموں اور کشمیر میں حاجی پبلک سکول کی بانی صباح حاجی کو اس وقت ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا جب انھوں نے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دیا۔
مزید پڑھیں...

مختصر مختصر: پنجاب میں ایک اور شخص ماب لنچنگ کا شکار، دیگر اہم خبریں

پولیس نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک اور شخص کو چوری کے الزام میں لنچنگ کا شکار بنایا گیا ہے نہ کہ توہین کی کوشش کے معاملے میں۔ یہ حملہ امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے کی کوشش کرنے کے بعد ایک شخص کے قتل کے ایک دن بعد ہوا۔
مزید پڑھیں...

مرکز نے 12 ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر بحث کے لیے حزبِ اختلاف کی 5 جماعتوں کو مدعو کیا، اپوزیشن نے…

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق مرکز نے اتوار کو حزب اختلاف کی پانچ جماعتوں کے رہنماؤں کو، جن کے ممبران پارلیمنٹ کو 29 نومبر کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا، پیر کو رات 10 بجے ایک میٹنگ کے لیے مدعو کیا تاکہ پارلیمنٹ میں تعطل پر تبادلۂ خیال…
مزید پڑھیں...

ہریانہ کے پلوال ضلع میں مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا

ہریانہ کے پلوال ضلع کے گاؤں ہسنگ آباد کے رہنے والے 22 سالہ مسلم نوجوان راہل خان نے 14 دسمبر کو کم از کم چار آدمیوں کے ذریعے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اسکرول ڈاٹ اِن کی خبر کے مطابق راہل خان کے اہل خانہ…
مزید پڑھیں...

جماعت اسلامی ہند نے خواتین کے لیے شادی کی قانونی عمر 21 سال کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا

جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے خواتین کے لیے شادی کی قانونی عمر بڑھا کر 21 سال کرنے کے حکومتی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں...

پنجاب اسمبلی انتخابات: کسان رہنما گرنام سنگھ چارونی نے اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کیا

بھارتیہ کسان یونین لیڈر گرنام سنگھ چارونی، جو زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی سرکردہ شخصیات میں سے ایک ہیں، نے ہفتے کے روز اپنی سیاسی پارٹی ’سنیکت سنگھرش پارٹی‘ کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں...

انکم ٹیکس افسران نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے قریبی راجیو رائے کے گھر چھاپہ مارا

اے این آئی کی خبر کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے ہفتہ کو اتر پردیش کے مئو ضلع میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر راجیو رائے کے گھر کی تلاشی لی۔ رائے پارٹی کے قومی سکریٹری اور ترجمان ہیں۔
مزید پڑھیں...