تازہ ترین

ہندوستان اور دنیا کی تازہ ترین خبریں

کل 1125 مضامین
تازہ ترین

ہندی کی محبت میں انگریزی سے نفرت: آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا

مہاراشٹر کے اسکولی نصاب میں پہلی جماعت سے ہندی شامل کرنے پر اتنا زور کیوں دیا جا رہا ہے۔ دراصل اس کے پسِ پردہ ’ہندی راشٹر‘ بنانے کا آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایک اہم ایجنڈا ہے۔ ’ہندو راشٹر‘ کی قومی زبان ہندی ہوگی۔ ملک سے انگریزی کو نکال باہر کرنے کی کوشش سنگھ اور بی جے پی کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سیاسی وجوہات بھی ممکن ہیں۔ہمارے ’وشو گرو‘ جب غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو مختلف وجوہات کی بنا پر طنز کا نشانہ بنتے ہیں، خاص طور پر ان کے رویّے، طرزِ عمل اور انگریزی دانی پر۔

دعوت نیوز24 جولائی 2025
ADAdvertisement
تازہ ترین

موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کو در پیش چیلنجز اور ان کا حل ۔ مسلمان کیا کریں؟

امتِ مسلمہ اس وقت فکری، عسکری، معاشی اور اخلاقی پستی کا شکار ہے۔ وہ دشمن طاقتوں کی غلامی میں جکڑی ہوئی ہے۔ سیاسی قیادتیں مغرب کی کاسہ لیس بن چکی ہیں اور عوام دینی و اخلاقی زوال کا شکار ہیں۔ ان چیلنجز کا حل یہ ہے کہ مسلمان اپنی اصل کی طرف لوٹیں۔

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

ڈالر کے بعد’’بر کس پے‘‘ کا دور؟

برکس کا نیا پیمنٹ سسٹم ابھی شروعاتی مرحلے میں ہے۔ مگر چونکہ کئی بڑی معیشتیں جیسے چین روس بھارت متحدہ عرب امارات سعودی عرب وغیرہ اس سے منسلک ہیں اس لیے امریکی ڈالر کے بغیر جو لین دین ہوں گے وہ یقیناً ڈالر کی اجارہ داری کو کسی حد تک کم کر سکتے ہیں۔ سر دست امریکی ڈالر کو کسی بڑے خطرے کا سامنا نہیں ہے، تاہم یہ ایک شروعات ہے جو مستقبل میں ایک متبادل نظام کی شکل لے سکتا ہے اور ڈالر کے لیے بڑا چیلنج بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہی چیز امریکہ کے لیے باعث تشویش ہے۔

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

کارپوریٹ انڈیا کا پانچ ٹریلین روپے رکھنے کے باوجود سرمایہ کاری سے گریز!

ترقی محض سڑکوں، پلوں اور صنعتی زونز کے قیام سے ممکن نہیں ہوتی۔ ایک متوازن، پائیدار اور عوامی فلاح پر مبنی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت تعلیم، صحت، اور ہنر مندی جیسے سماجی شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کرے۔ جب تک نوجوانوں کو معیاری تعلیم، عملی مہارت اور محفوظ سماجی ماحول میسر نہیں ہوگا، نجی شعبے کو درکار تربیت یافتہ افرادی قوت بھی دستیاب نہیں ہو سکتی۔ پالیسی سازی کے عمل میں انسانی ترقی کو مرکزیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معیشت کی رفتار صرف اعداد و شمار تک محدود نہ رہے، بلکہ اس کا فائدہ ہر طبق

دعوت نیوز24 جولائی 2025
ADAdvertisement