تازہ ترین

ہندوستان اور دنیا کی تازہ ترین خبریں

کل 1125 مضامین
تازہ ترین

جشنِ ولادت یا عہدِ اطاعت؟

ولادتِ نبوی محض تاریخ کا ایک واقعہ نہیں بلکہ آج بھی ہمارے ایمان، ہماری محبت اور ہمارے اتباع کا امتحان ہے۔ یہ جشنِ ولادت نہیں بلکہ عہدِ اطاعت ہے۔ آئیے ہم اپنے دلوں کو محبتِ رسول سے لبریز کریں، اپنی زبانوں کو درود سے معطر کریں، اپنی زندگیوں کو سنت سے مزین کریں اور اپنے کردار کو سیرتِ طیبہ کا آئینہ بنائیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں دنیا کی ذلت سے نجات اور آخرت کی کامیابی عطا کرے گا۔

دعوت نیوز28 اگست 2025
تازہ ترین

شائستہ اسحاق شیخ—،درزی کی بیٹی کا میڈیکل کالج تک کا سفر

اردو میڈیم کی یہ طالبہ اب اپنے محلے کے لیے بھی ایک مثالی کردار بن چکی ہے۔ بچے اسے رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ایک استاد نے بجا طور پر کہا کہ ’شائستہ نے ثابت کر دیا کہ نہ زبان رکاوٹ ہے نہ غربت؛ اصل سرمایہ تو محنت اور حوصلہ ہے۔‘ اب جب کہ وہ ایم بی بی ایس کی تعلیم کے نئے سفر پر گامزن ہے، اسے بخوبی اندازہ ہے کہ یہ مرحلہ بھی محنت و حوصلے ہی سے طے ہوگا اور جس حوصلے اور لگن نے اسے یہاں تک پہنچایا ہے، وہی جذبہ اسے آگے بھی کامیابی کی منزلوں سے ہمکنار کرے گا۔ آج وہ پرجوش اور پرعزم ہے کہ ایک دن ڈاکٹر

دعوت نیوز28 اگست 2025
تازہ ترین

خطرہ کی گھنٹی جسےنظرانداز کرنے پر اترکاشی کا سانحہ پیش آیا

سپریم کورٹ اور ماہرین کی جانب سے ہمالیہ کے نازک ماحولیاتی توازن کو بچانے کے انتباہات مسلسل نظرانداز کیے گئے، جس کے نتیجے میں ہمالیائی خطہ پہلے سے زیادہ حساس اور غیر محفوظ ہو چکا ہے۔ بھارت، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کاربن اخراج کرنے والا ملک ہے، 2070 تک \"نیٹ زیرو\" کے ہدف کا اعلان کر چکا ہے، لیکن ماہرین کے نزدیک یہ ایک تاخیر سے کیا گیا وعدہ ہے۔

دعوت نیوز28 اگست 2025
تازہ ترین

بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بحالی بھارت۔بنگلہ دیش تعلقات کا مستقبل

مغربی سرحد پر پہلے ہی پاکستان اور چین کی موجودگی نے بھارت کی سلامتی کو چیلنج کر رکھا ہے، مشرق میں میانمار داخلی خلفشار کے باعث آتش فشاں کے دہانے پر کھڑا ہے۔ کیا بھارت اس صورت حال میں بنگلہ دیش کے ساتھ دشمنی کا متحمل ہوسکتا ہے؟ یاد رہے کہ نیپال اور سری لنکا کے ساتھ بھی بھارت کے تعلقات میں پہلی جیسی گرمجوشی باقی نہیں رہی۔

دعوت نیوز28 اگست 2025
تازہ ترین

قحط، قبضہ، قتلِ عام اور اقوامِ عالم کی بےحسی

غزہ کا چارسالہ عبداللہ ابو زرقا اور اس کی چھ ماہ کی بہن حبیبہ بھوک کا شکار تھے۔ ترک حکومت کی کوششوں سے یہ دونوں اپنے والدین بسمہ اور حماد زرقا کے ہمراہ ترکیہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے لیکن عبداللہ کے لیے تاخیر ہوچکی تھی اور 19 اگست کو یہ بچہ اپنی ماں کی آغوش میں دم توڑ گیا۔ بیٹے کی لاش سینے سے لگائے بسمہ بلکتے ہوئے بولی، میرے لیے اپنے لختِ جگر کا سوگ منانا بھی مشکل ہے کہ اب ساری دعائیں ننھی حبیبہ کے لیے ہیں جس کی حالت بھی اپنے بھائی سے اچھی نہیں۔

دعوت نیوز28 اگست 2025
ADAdvertisement
ADAdvertisement