ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

بھوپال کا ادبی کارواں اور حکیم سید ظل الرحمن

یہ کتاب نہ صرف ماضی کے دریچوں کو روشن کرتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے فکر و فن کے آئینے بھی فراہم کرتی ہے ۔معاصر ادباء و شعراء کے لیے یہ کتاب ایک راہ ہموار کرتی ہے کہ ہمارا مستقبل اور اردو کا مزاج کن راستوں سے طے ہو سکتا ہے ۔ انہوں نےبھوپال کی نامور شخصیات ،بھوپال کی عظمت رفتہ کی حکایات نیز اس شہر کے مختلف شعبہ ہائے حیات سے کچھ اس طرح پردے اٹھائے ہیں کہ آنکھیں خیرہ ہوئی \nجاتی ہیں۔

دعوت نیوز30 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

اُستادی خردؔ فیض آبادی

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اپنی تضمین میں تشریحی عنصر شامل کر کے خردؔ نے ایک قابل قدر کام کیا ہے۔ اُن کی یہ اجتہادی سعی غالبیات میں ایک ایسا قابل قدر اضافہ ہے جسے سخنوروں اور سخن فہموں کی بارگاہ میں یقیناً شرف قبولیت حاصل ہوگا ۔‘‘

دعوت نیوز30 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

بھوکوں کو کھا نا کھلانا، اللہ کو راضی کرنے والا عمل

لاک ڈاون کے دوران ان امور کو انجام دیں\n٭ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو پکا ہوا یا راشن پہونچانے کی \nکوشش کی جائے۔\n٭ دوسرے لوگوں کو بھی اس طرف متوجہ کیا جائے۔\n٭ مسکینوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔\n٭ محلہ کی سطح پر کمیٹی بنا کر منظم انداز سے کام کیا جائے۔\n٭ احتیاطی تدابیر کو ضرور اختیار کیا جائے۔

دعوت نیوز30 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

رمضان المبارک اورتراویح

رمضان المبارک میں افعال بِراورتقوی کو باہم اس طرح گوندھ دیاگیا کہ وہ ایک دوسرے سےجدانہیں ہوسکتے چنانچہ رمضان کاچاند نظرآتےہی اول شب ہی سے اس ماہ کاافتتاح ان دوچیزوں سے کیاگیا جواعمال بِرکی جان ہیں یعنی تلاوت قرآن اورنمازتراویح یہی دوچیزیں ہیں جس سے انسانی نفس کو قرب خداوندی اورلذت وصال کی دولت میسر آتی ہے ،نمازتراویح سے توانتہائی قرب حاصل ہوتاہے ،کیوں کہ بہ نص قرآن اوربہ تصریح حدیث سجدہ ہی کمال قرب کادرجہ ہے جوافعال صلٰوۃ کا اصلی مقصود ہے جیساکہ ارشادخداوندی ہےسجدہ کرو اورقریب ہوجاو ‘

دعوت نیوز30 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

لاک ڈاؤن اور رمضان: ہم اپنی اصاح و تربیت کیسے کریں

روحانیت کو ہماری شخصیت کا ایک نہایت خوبصورت پہلو ہونا چاہیے۔ یہ چیز ایمان کی مضبوطی، نمازوں میں خشوع وخضوع اور تلاوت کی حلاوت اور ذکر الٰہی کی لذت سے حاصل ہوتی ہے۔ ایمان کا لباس تقویٰ ہے اور اس کی زینت حیا ہے۔ حیا کے سلسے میں یہ بات ملحوظ رہے کہ وہ اللہ سے کی جائے، انسانوں، سے فرشتوں سے اور نفس سے کی جائے۔

دعوت نیوز30 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

روزہ کا ایک سبق

کاش کہ ہم اس رمضان میں بھوکے لوگوں کے درد وکرب کو محسوس کر پائیں۔ اس ضمن میں مشورہ ہے کہ سحر وافطار میں’تقلیل غذا‘ پر عمل کریں۔

دعوت نیوز30 اپریل 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

نفرت انگیز مہم کے بیچ نظروں سے اوجھل کچھ دل پذیر مناظر کی ایک جھلک!

عالمی وبا کے کٹھن ایام کے دوران انسانیت دوستی کی سچی تصویروں کے ذریعے بھائی چارے اور یکجہتی کا ماحول پیدا ہوسکے، اس مقصد کے پیش نظر ہم نے گذشتہ ہفتے جو سلسلہ شروع کیا تھا، اس کی دوسری کڑی پیش ہے۔ نفرت کے سوداگر چند میڈیا چینلوں کی وجہ سے من گھڑت کہانیوں کی ایک کالی گھٹا سی چھا گئی ہے جس کی تاریکی میں انسانیت دوستی کے دل نواز مناظر نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں۔ ایسے ماحول میں ضرورت ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے ہر قوم اپنا اپنا حصہ ادا کر رہی ہے۔

دعوت نیوز30 اپریل 2020
ہفت روزہ دعوت

بیٹی کے نام باپ کے خطوط

آزادی کا جذبہ اچھا ہے مگر اسی حد تک کہ اپنے کردار اور چال چلن پر حرف نہ آئے لیکن اگر آزادی یا بے پردگی سے اپنی آبرو خراب ہوتی ہے یا اپنا وقار گرتا ہے اور دین کو نقصان پہنچتا ہو تو ایسی آزادی کو دور سے سلام کرنا چاہیے۔

دعوت نیوز26 اپریل 2020
ADAdvertisement