ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

آزاد ہندوستان میں جماعت اسلامی ہند کا سفرِ عزیمت

جماعت اسلامی کو اقامت دین کے نصب العین کو پوری امت مسلمہ کا نصب العین بنانے میں ابھی تک خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ ملت کی ایک کثیر تعداد اب بھی اس تصور سے نا آشنا ہے جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی ہند اپنی تحریک کو اس ملک کی عوامی تحریک نہیں بنا سکی ہے۔

دعوت نیوز16 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

قومیت پر ٹیگور کے نظریہ کی معنویت

پچھلے دنوں رابندر ناتھ ٹیگور کا چرچا قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ رہا۔ دراصل ہمارے وزیر اعظم نے اپنے ظاہری لبادے کو کیا بدلا ان کے اندھے بھکت رابندر ناتھ ٹیگور سے ان کا تقابل کرنے لگے۔ ان کے افکار و نظریات کا ان پر اطلاق کرنے لگ گئے۔ کیا صرف ویراٹ کوہلی یا ہالی ووڈ کے اداکاروں کے طرز پر داڑھی بنانے سے آپ کے نظریات اور افکار رابندرناتھ ٹیگور سے مماثلت اختیار کرسکتے ہیں؟ جبکہ رابندر ناتھ ٹیگور کے نظریات موجودہ حکمراں جماعت کے نظریات سے بالکل مختلف ہیں۔ لیکن عوام کو گمراہی میں مبتلا کرنے

دعوت نیوز16 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

راحت اندوریؔ :عوامی جذبات کا ترجمان جرأت مندشاعر

وہ ممبئی کی فلم انڈسٹری سے لیکر پوری دنیا میں اردو شاعری سے شغف رکھنے والوں کے پسندیدہ شعلہ بیان شاعر تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ راحت اندوری فلسفیانہ جھکاؤ رکھنے والے ایک مکمل شریف آدمی کے طور پر اپنی شاعرانہ دلکشی اور اپنے کام کیلئے قطعی وابستگی کے لئے جانے جاتے تھے۔ انہیں کراچی کے عالمی مشاعرے میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

دعوت نیوز16 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

ولیمس کے مطابق میرے آس پاس جو لوگ تھے ان میں اکثر مسلمان تھے وہ بہت خوش رہتے تھے اور انہیں وہ کبھی بھی اداس نظر نہیں آئے۔ وہ ولیمس کو اپنے ہاں بلایا کرتے تھے۔ جن میں ایک ایسا خاندان بھی تھا جس نے ولیمس کے اسلام قبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ولیمس کے بھائی نے بھی کچھ وقت بعد اسلام قبول کر لیا تھا اور پھر نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک مسجد پر حملے کے بعد ولیمس کی والدہ نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا۔ ولیمس اگرچہ پیدائشی عیسائی تھے لیکن ان کے بقول انہیں گرجا گھروں کے ماحول سے نفرت تھی۔

دعوت نیوز16 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

جدوجہد آزادی میں اردو شاعری کا کردار

آزادی کی تیسری لہر یا مزاج کہیے کہ ’’قومی یکجہتی اور ملک کی آزادی‘‘ کے جذبات کو پروان چڑھانے پر مبنی رہا۔ جس میں پرانے اور نئے شعرا کی تخلیقات جذبہ حریت، ملک کی سلامتی، شہدائے وطن سے دلی ہمدردی جیسے رنگ و آہنگ سے لیس رہیں۔ محمد حسین آزادی، اشفاق اللہ خان، علامہ اقبال، ظفر علی خان، فراق گورکھپوری ، تلوک چند محروم و دیگر نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

دعوت نیوز16 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

توکل کرمان: اسلامی شناخت کے ساتھ حقوق انسانی اور آزادئ رائے کی علم بردار

تو کل کرمان عرب بہاریہ کی شروعات سے ہی عرب میڈیا میں عوامی تحریک اور آزادئ رائے کا ایک نام ور چہرہ رہی ہیں ۔ 2011میں نوبل ایوارڈ ان کے حصے میں آیا ‏۔تو کل کرمان عرب دنیا کی واحد خاتون ہیں ، جن کے حصے میں نوبل ایوارڈ آیا ہو‏۔ عرب بہاریے سے قبل وہ یمن میں صحافت کے ذریعے حقوق انسانی کی پامالی ، کرپشن کے خلاف تحریک کے ہراول دستے میں شامل رہی ہیں نیز ڈکٹیٹر شپ کے خلاف ان کی آواز نوجوان نسل کے دلو ں کی ساز بنتی رہی ہے‏۔ توکل کرمان ان خواتین میں شامل ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے علی عبد اللہ صالح کی ڈک

دعوت نیوز16 اگست 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

بیروت میں قیامت صغریٰ

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ قیامت امونیم نائٹریٹ کو چنگاری لگنے سے ٹوٹی اور یہ چنگاری پٹاخے سے پھوٹی تھی۔ لیکن یہ پٹاخہ پھٹاکیسے؟ نظریہ سازش پر یقین رکھنے والے انگلی سے جنوب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہہ رہے کہ۔ ’سب بلاوں کا ہے جہاں سے نزول ، یہ بلا بھی وہیں سے آئی ہے‘۔ یہ مفروضہ بے بنیاد بھی نہیں بلکہ واقعے سے پہلے اسرائیل وزیراعظم کی تقریر اور دھمکی آمیز ٹویٹ سے شبہہ کو تقویت ملتی ہے۔

دعوت نیوز16 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

اللہ کے آگے کامل سپردگی میں ہی انسانوں کی نجات ہے

خود سپردگی اوروحدانیت کا یہ جذبہ جب کسی میں پیدا ہوتا ہے اور اس پر ڈٹ جاتا ہے تو اسے غیب سے عزت اور طاقت عطا کی جاتی ہے اور اسے مقام قرب حاصل ہوتا ہے ،لوگ اسے دیوانہ سمجھیں یا تہذیب و تمدن سے نابلد ہونے کا طعنہ دیں ،ہر حال میں وہ اپنے رب کی رضا کا طالب ہوتا ہے

دعوت نیوز16 اگست 2020
ADAdvertisement