ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

مولانا ابوالوفا ثناء اللہ امرتسری کی کتاب ’’حق پرکاش‘‘ کی عصری افادیت

سوامی جی نے قرآن مجید پر 159 اعتراضات کئے ہیں مگر مولانا نے ان تمام اعتراضات کے جوابات انتہائی تسلی بخش طریقے سے دیے ہیں۔ مولانا موصوف کی یہ کتاب بھی مناظرانہ تمام اسلوب و آداب سے مزین ہے۔ خاص طور پر جب بھی انہوں نے سوامی جی کا کوئی جملہ یا تذکرہ کیا ہے تو ان کا نام انتہائی احترام سے لیا ہے۔ مولانا کے جواب میں کہیں بھی تعصب اور تنگ نظری نظر نہیں آتی ہے۔

دعوت نیوز31 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

ادب ِ اطفال کے علمبردار:مرتضیٰ ساحل تسلیمی

انہوں نے اپنی تحریروں میں اصلاح اور اسلام کو سب سے اوپر رکھا۔ جس پیمانے پر ان کی تربیت و پرورش ہوئی تھی وہ اس پر ہمیشہ قائم رہے۔ انہوں نے اس سے روگردانی کی کبھی کوشش نہیں کی۔ ان کے ادب میں اصلاح معاشرہ کا پیغام نمایاں طور پر جھلکتا ہے۔

دعوت نیوز31 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

کمپیوٹر اور موبائل فون محفوظ نہیں، سائبر سیکورٹی ضروری ہے

کمپیوٹر کا استعمال آج کل اتنا زیادہ عام ہوگیا ہے کہ اِس کے بغیر کام ہی نہیں چل سکتا ہے۔اب کرونا وائرس کی وجہ سے تو ’’ورچوئلایزیشن‘‘ کا زمانہ آگیا ہے اور آفس کے تمام کام سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر رہے ہیں۔ اِس سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور موبائل فون کس طرح ہماری زندگی پر حاوی ہو چکے ہیں؟ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ اور موبائل سے جہاں اتنی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہیں کچھ مسائل بھی نمودار ہوئے ہیں۔ جن میں ’’پرائیویسی، آن لائن فراڈ، وائرس اور ہیکنگ‘‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

دعوت نیوز31 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

جمہوریت کا پچھلا جنم

للن بھیا! کیا تم نے لاک ڈاؤن میں لاکھوں انسانوں کو سڑکوں پر چلتے، بھوک اور پیاس سے دم توڑتے اور ریلوں اور بسوں سے کچلتے نہیں دیکھا۔ \nیہ تو ہر کسی نے دیکھا ہے کلن۔ ایسا کون انسان ہے جس نے یہ دردناک مناظر نہیں دیکھے۔\nبھائی للن! لیکن نہ تو ہماری عدالت کو وہ دکھائی دیتے ہیں اور جمہوری سرکار کو وہ لوگ نظر نہیں آتے۔ کیا سمراٹ اشوک کے زمانے میں یہ ممکن تھا ؟\nنہیں کلن بھیا۔ سمراٹ اشوک ایسا سنگدل نہیں تھا کہ اپنے لوگوں کو اس طرح بھوکا پیاسا چھوڑ کر اپنی آنکھیں موند لیتا۔

دعوت نیوز31 اگست 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

ترکی پر قدرت مہربان ،بحر اسود میں گیس کےبڑے ذخائر دریافت

’میرے مالک نے اپنی مہربانی سے ہم پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرے کا ابتدائی تخمینہ 11300 ارب مکعب فٹ یا 11.3tcfہے۔ انہوں نے دعا کے انداز میں ہاتھ بلند کرتے ہوئے کہا ’اِن شاء اللہ ہمارا رب ہمیں مزید نوازے گا‘

دعوت نیوز31 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

پیغام شہادتِ حضرت حسینؓ

ہمارے لیے شہادتِ حسین ؓ میں یہ پیغام ہے کہ جہاں جس جگہ جو بھی بگاڑ دیکھیں اس کی اصلاح کے لیے تن من دھن کی بازی لگادیں۔ یہی منصبِ امّتِ مسلمہ ہےجس کے لیے ہم کو اللہ تعالیٰ نے ساری انسانیت کے لیے نکالا ہے۔یہ منصب ہے امر بالمعروف و نہی عن المنکرکا۔بگاڑ آغاز میں بہت حقیر اور کمتر نظر آتا ہے لیکن اس کو نظرانداز کردیا جائے تو یہ وقت کے ساتھ قابو سے باہر ہوجاتاہے۔

دعوت نیوز31 اگست 2020
ADAdvertisement