تمام مضامین

تازہ ترین

’’ وسودھایو کٹمبکم ‘‘ سے نسل کشی پر خاموشی تک

جی-20 کی صدارت کے دوران بھارت نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ’’پوری دنیا‘‘ ایک کنبہ ہے۔ آفاقیت کے اس پیغام کے ذریعے بھارت نے اپنے تاریخی ورثے اور تنوع میں اتحاد کو دیکھنے اور سمجھنے کی دعوت دی۔ مگر گزشتہ 22 مہینوں میں جس طریقے سے بھارت نے اسرائیلی بربریت کے خلاف واضح تنقید کرنے سے گریز کی پالیسی اختیار کر کے خود ثابت کر دیا کہ ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ کا پیغام محض لفاظی کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

امریکہ کا 50 فیصد ٹیرف، بھارت کی برآمدات، روزگار اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرے کی گھنٹی

امریکہ کا 50 فیصد ٹیرف بھارت کی برآمدات پر ایک بڑا جھٹکا ہے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں ملازمتیں متاثر ہوں گی، برآمدی صنعتوں کو نقصان ہوگا اور سماج میں بے روزگاری کا بحران مزید گہرا ہوگا۔ مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور سودیشی کے کھوکھلے نعرے اس بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ اب وقت ہے کہ حکومت محض دعوے اور پروپیگنڈے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے ورنہ یہ بحران نہ صرف معیشت بلکہ پورے سماج کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

دعوت دین اور اس راہ کی آزمائشیں

دعوت کے میدان میں اترنا اپنے آپ کو مقصد کائنات سے اور انسانوں اور جنوں کی تخلیق کے اس مقصد سے ہم آہنگ کرنا ہے، جس کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے اور اس کام پر اللہ کی نصرت نازل ہوتی ہے اور اس کام کے نہ کرنے پر آزمائشوں کا نزول بھی ہوتا ہے۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

ٹیرف وار : بھارت اور چین کی قربت وقت کا تقاضا

چین اور بھارت کے درمیان تاریخی سرحدی کشیدگی کے باوجود، دونوں ممالک ہمالیائی سرحدی علاقوں میں تجارتی پوسٹیں قائم کر رہے ہیں، اعتماد سازی کے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور دوطرفہ تجارت میں 2024 میں 135 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ سب عوامل ظاہر کرتے ہیں کہ اقتصادی مفاد اور زمینی حقیقتیں سیاسی تنازعات کے باوجود تعاون کی گنجائش برقرار رکھتی ہیں۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025
تازہ ترین

ماہ نور چیمہ: ذہانت، محنت اور کامیابی کی ایک روشن مثال

ماہ نور چیمہ کی کہانی طلبہ کے لیے یہ پیغام دیتی ہے کہ ذہانت کے ساتھ محنت، لگن اور زندگی میں توازن کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر آپ اپنے شوق کی پیروی کریں، چیلنجوں سے نہ گھبرائیں اور خاندان کی مدد لیں تو کوئی مقصد نا ممکن نہیں۔ ماہ نور کی زندگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ذہنی تھکان سے بچنے کے لیے اپنے کام سے لطف اٹھانا اور متوازن طرز زندگی اپنانا ضروری ہے۔

دعوت نیوز4 ستمبر 2025