تمام مضامین

احوالِ وطن

ایودھیا میں بننے والی مسجد کے ٹرسٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی کو سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا، یوگی کا کہنا ہے کہ مدعو کیا گیا تو بھی شرکت نہیں کروں گا

ایودھیا میں بننے والی مسجد کے ٹرسٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی کو سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا، یوگی کا کہنا ہے کہ مدعو کیا گیا تو بھی شرکت نہیں کروں گا

دعوت نیوز8 اگست 2020
احوالِ وطن

راجستھان میں ایک مسلم آٹو رکشا ڈرائیور کو ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے سے انکار پرنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان گرفتار

راجستھان میں ایک مسلم آٹو رکشا ڈرائیور کو ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے سے انکار پرنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان گرفتار

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

پروفیسر ضیاء الرحمٰن اعظمی: میدان تحقیق و تصنیف کا مرد مجاہد

ان کا سب سے عظیم کارنامہ تالیفِ ’الجامع الکامل في الحدیث الصحیح الشامل ہے۔ اس میں تمام صحیح احادیث کو مختلف کتبِ احادیث ، مثلاً مؤطات ، مصنفات ، مسانید ، جوامع ، صحاح ، سنن ، معاجم ، مستخرجات ، أجزاء اور أمالی سے جمع کیا گیا ہے ۔ ہر حدیث کی تخریج کے بعد اس کے صحیح اور حسن کا درجہ بھی بیان کردیا گیا ہے ۔قارئین کی سہولت کے لیے اس کتاب کو فقہی ابواب پر مرتب کیا گیا ہے ۔ اس کا پہلا ایڈیشن دار السلام سعودی عرب سے 2016 میں 12 جلدوں میں شائع ہوا تھا ۔ دوسرا ایڈیشن 2019 میں دار ابن بشیر ، پاکستان سے

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

کائنات میں غوروخوض اوراسوہ ابراہیمی

آج ابراہیم علیہ السلام کا اسوہ ہمیں دعوت دے رہا ہے کہ اللہ کے دین کو دنیا کے مروجہ علم و حکمت کی زبان میں پیش کیا جائے ۔کاینات پر ایسا غورو خوض ہو اور اس کی حقیقتوں کو استدلال کی غیر معمولی خوبی کے ساتھ اس طرح پیش کیا جائے کہ نیوٹن ،لاپلاس ،ڈارون ،پاسچر، نٹشے ،کامٹ اور مارکس جیسے لوگ بونے نظر آنے لگیں

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

اردو ادب میں تقابل ادیان کا فروغ قومی یکجہتی کی علامت

قدیم قوانین، منو کا قانون، ہندوستان کی قدیم مہذب اقوام، ہندو قوم کا ہندوستان میں ورود، ہندو قوم کی تہذیب اور عقائد، ہندو قوم میں ویدک تہذیب کا عہد، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انسانی مساوات پر خطبے۔ غلامی، قانون منو میں غلاموں کے اقسام، اسلامی قانون میں غلاموں سے حسن سلوک، وراثت، قانون منو میں منجھلے اور چھوٹے بیٹے کی محرومی، اسلامی قانون میں بیٹے کی وراثت، قانون منو میں قومیت کے لحاظ سے بیٹوں کی وراثت، اسلامی قانون میں سب بیٹے برابر ہیں، جرائم کی تعزیریں، قانون منو میں سزا کے اقسام، اسلامی قا

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

ٹرمپ:جو ڈر گیا وہ مرگیا

امریکہ کے اندر جانی نقصان کے ساتھ مالی خسارے نے معیشت کو بری طرح متاثر کیاہے۔ اپریل اور جون کے مہینوں کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں میں 32.9 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ یہ 1947 کے بعد سے سب سے بدترین صورتحال ہے۔ 2019 میں اسی مدت کے دوران اقتصادی گراوٹ کی شرح 9.5 فیصد تھی۔یہی وجہ ہے کہ رائے شماری کے جائزوں میں صدر ٹرمپ اپنے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن سے ۵ تا ۱۰ پوائنٹ پیچھے چل رہے ہیں

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

آنکھیں اشکبار لیکن دل مرضی الٰہی پر مطمئن

ضمیر نے سرگوشی کی کہ اللہ کی رضا میں ہی بھلائی ہے۔ یوں بے قرار دل کو قرار آ گیا۔ اور اس کی آنکھوں سے کب میری آنکھیں ٹکرائیں پتہ بھی نہ چلا۔ وہ معصوم سی خاموش سی نگاہیں اپنی ممّا کی تلاش میں تھیں اور یہ اشکبار لیکن مطمئن و مسرور نگاہیں اپنے رب کی شکرگزار

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

فضل اللہ قریشی :ادب اسلامی کا سپاہی

غیر مسلم دوکاندار جنازے کے گزرتے وقت اپنی دوکانوں کے شٹر گرا کر احتراماً باہر نکل کر کھڑے ہوگئے۔ ایک بزرگ خاتون کہنے لگیں: ’’آج آرمور خالی ہوگیا۔ مولانا آرمور کی ناک کی مانند تھے‘‘

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

نفسیاتی مسائل کا حل مقصد زندگی سے آگاہی میں مضمر:نائب امیر جماعت

لوگوں کو رجوع الی اللہ کی تلقین کریں، اللہ سے رشتہ مضبوط کریں، اس پر توکل کریں، قدر پر اپنا عقیدہ پختہ کریں، موت سے گھبرائیں نہیں بلکہ مومن کے لیے موت تو اللہ سے ملاقات کا اعلان ہے۔ موت سے کسی کو فرار نہیں۔ مسلمان کے لیے خوش گوار دن تو وہ ہے جس دن وہ اللہ سے ملاقات کے لیے اس دنیا کو وداع کرتا ہے۔ اس کی تذکیر ہو۔اس عقیدے کو مضبوط کیا جائے۔ جن کا انتقال اس وباء سے ہوا ہے اللہ تعالیٰ انہیں شہید کا درجہ عطا فرمائے اور ہم پر سے اس وبا کو جلد از جلد ٹال دے۔

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ کرنےکے طریقے

جب ہماری نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ ہوجائے گی اور آن ہوجائے گی تو ہمیں اُس کا ’’انٹر فیس‘‘ نظر آئے گااور اُس میں اُس کی اپنی ایک ’’بایوس‘‘ بھی ہوگی۔چونکہ ہم نے بالکل نئی ورچوئل مشین بنائی ہے اِس لیے ہمیں ابتداء میں اِس کی ’’بایوس ‘‘ کی سیٹنگ کرنی پڑے گی۔جب ہماری نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ ہوجائے گی تو ہمیں ’’بایوس‘‘ میں جانے کے لیے F2 پریس کرنے کے لیے کہا جائے گا لیکن ابھی ہمارا ’’کی بورڈ‘‘ کا کنکشن ہماری نئی ورچوئل مشین سے نہیں ہوا ہے۔

دعوت نیوز8 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

الہان عمر، امریکن کانگریس کی پہلی با حجاب رکن

الہان عمر انسانی حقوق، عرب اور افریقی ممالک کے مہاجرین کے مسائل کو بہت شدّت کے ساتھ مختلف فورمس پر اٹھاتی ہیں۔ مینیا پولیس میں جارج فلائیڈ کے امریکی پولیس کے ذریعے ہلاکت کو انسانی حقوق کے علم بردار ملک کا مکروہ چہرہ قرار دیتی ہیں۔ اسی طرح کانگریس میں وہ اس بات پر زور دیتی رہی ہیں کہ امریکہ کی ہر ریاست میں یومیہ اجرت کم از کم پندرہ ڈالر متعین ہونی چاہیے اور ایسے امریکی خاندانوں کے تمام طلبہ کی گریجویشن تک تعلیم مکمل فری ہونی چاہیے جن کی سالانہ آمدنی سوا لاکھ ڈالر سے کم ہو ‏۔

دعوت نیوز8 اگست 2020