یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں سے ’’لو جہاد‘‘ روکنے کے لیے قانون کی تشکیل پر غور کرنے کے لیے کہا

لکھنؤ، 19 ستمبر: یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ محبت کے نام پر مذہب کی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار کریں اور ایک آرڈیننس لائیں۔

دی ٹربیون کے مطابق ایک عہدیدار نے الزام لگایا کہ ’’حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے کہ خواتین کو محبت اور شادی کے نام پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا اور بعد میں اسے ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور قتل بھی کیا گیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کانپور میں پولیس نے حال ہی میں ’’لو جہاد‘‘ کی خبروں کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

پچھلے سال یوپی اسٹیٹ لا کمیشن نے بھی زبردستی تبدیلی مذہب کی جانچ پڑتال کے لیے ایک قانون پیش کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔