برازیل نے دیا بھارت کو بڑا تحفہ- بھارتیوں کو ویزا سے چھوٹ

دنیا کے پانچویں سب سے بڑے ملک برازیل نے بھارتیوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے کہا ہے کہ بھارتیوں کو برازیل آنے کے لیے کسی ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بھارت کے علاوہ چین کو بھی ساؤتھ امریکہ کے سب سے بڑے ملک میں آنے کی چھوٹ دی ہے۔ بتادیں کہ برازیل ساؤتھ امریکہ اور لیٹن امریکہ کا سب سے بڑا ملک ہے۔ جیر بولسونارو اسی سال اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کاروبار بڑھانے کے لیے کئی ممالک کو ویزا میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کا ویزا تیار ہونے میں ابھی تک 10 سے 15 دن کا وقت لگتا تھا۔ مگر کام کا ویزا 7 سے 10 دن میں بنتا تھا۔ کچھ دن پہلے ہی برازیل نے امریکہ، کینیڈا، جاپان اور آسٹریلیا کے سیاحوں اور کاروباریوں کو ویزا میں چھوٹ دی تھی۔ حالانکہ ان ممالک میں برازیل سے آنے والے سیاحوں کو ایسی چھوٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو کو اکثر سخت فیصلے لینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ بدعنوانی سے نجات دلانے کے وعدوں کی وجہ سے انہیں جیت ملی ہے۔ اس مرتبہ کے انتخابات میں انہوں نے کافی فرق سے جیت درج کرائی ہے۔ صدر جیر بولسونارو ہم جنس پرستی مخالف تبصروں کے لیے معروف ہیں۔