کانگریس بحران: کانگریس کے 23 سینئر قائدین نے اعلی قیادت میں مناسب تبدیلیوں کے لیے سونیا گاندھی کو خط لکھا، کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کل

نئی دہلی، اگست 23: این دی ٹی وی کی خبر کے مطابق کانگریس کی فیصلہ ساز کمیٹی کل ملاقات کرے گی اور وہ پارٹی کے 20 سے زیادہ اعلی رہنماؤں کی جانب سے سونیا گاندھی کو بھیجے گئے خط میں اٹھائے گئے امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔

سونیا کو لکھے گئے خط میں سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے اندرونی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے سونیا گاندھی سے قیادت کی تبدیلی پر غور کرنے کے لیے کہا۔

اس معاملے میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)، پارٹی کی اعلی فیصلہ سازی کمیٹی، کل ایک آن لائن اجلاس کے لیے اکٹھا ہوگی۔

سونیا کو لکھے گئے خط پر دستخط کرنے والوں میں پارلیمنٹ کے ممبر، سابق وزراء اور چیف منسٹر اور سی ڈبلیو سی کے ممبر بھی شامل ہیں۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی ’’غیر یقینی صورت حال‘‘ اور "بڑھتے ہوئے بحران‘‘ سے نالاں ہیں۔

اس خط میں پارٹی سے ’’ایماندارانہ خود شناسی‘‘ اور ’’اجتماعی قیادت‘‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ’’نوجوان پارٹی میں اعتماد کھو رہے ہیں۔‘‘

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کے اندر پچھلے سالوں کے دوران اختلاف کرنے والے بے شمار رہنماؤں کا اضافہ ہوا ہے، جن میں متعدد قائدین، سینئر اور نوجوان، دونوں شامل ہیں اور جس طرح سے پارٹی چل رہی ہے اور اعلی قیادت کی غیر مستحکم صورتِ حال سے ناخوش ہیں۔