وکالت کے کورس ميں داخلے کا طريقہ کار اور تياری

انصاف دلوانے کے پيشہ ميں روزگار کے بے شمار مواقع

کاظم ملک
وکالت ايک انتہائی اہم اور ذمے داری والا پيشہ ہے۔ تحريک آزادی کے بيشتر رہنما مشہور وکلا رہے ہيں۔ وکالت کی پڑھائی انسان ميں خود اعتمادی لاتی ہے۔ ۱۹۹۰اور ۲۰۰۰ کی دہانی ميں سائنس ٹکنالوجی اور خاص طور کمپيوٹر سائنس کی پڑھائی کو اہميت دی جاتی تھی اور وکالت ميں پڑھائی وہی طلبہ کرتے تھے جن کو اس ميں دلچسپی ہوتی تھی ليکن 2020ميں وکالت کے کورسيس دوبارہ اہميت حاصل کرچکے ہيں۔ ملک کی موجودہ صورت حال کے پيش نظر وکيلوں کی اہميت ميں کافی اضافہ ہوا ہے۔
وکيل بننے کے ليے بارہويں اور گريجويشن کے بعد بالترتيب پانچ اور تين سالہ کورسيس موجود ہيں۔ داخلے کے ليے ايک اہليتی امتحان CLAT(Common Law Admission Test)ديا جاتا ہے۔ اس سال يہ امتحان 10مئی 2020کو ہونے والا ہے۔ اس کے فارم نکل چکے ہيں اور فارم پر کرنے کی آخری تاريخ 31مارچ 2020دی گئی ہے۔ اس کا نتيجہ 24مئی 2020کو آئے گا۔ CLAT کی تياری ايک دشوار کن مرحلہ سمجھی جاتی ہے۔ طلبہ اس کے ليے مختلف کلاسيس کا رخ کرتے ہيں کچھ طلبہ تو مہينوں کی تياری کرتے ہيں اور کچھ ايک يا دو سال تياری کرتے ہيں۔ CLAT، آئی ايس او نمبرات پر مشتمل ايک Objective ٹيسٹ ہوتا ہے۔ جس کے ليے ۲ گھنٹے ديے جاتے ہيں۔ ہر صحيح جواب پر ايک نمبر اور غلط جواب پر 0.25نمبر کاٹے جاتے ہيں۔ CLAT ميں پوچھے جانے والے سوالات انگريزی زبان، حالات حاضرہ، منطقی توجيحات، و کيلی توجيحات حساب پر مشتمل ہوتے ہيں۔
کلاٹ کے نمبرات ۲۲ قومی لا يونيورسٹيز (NLUS) ميں داخلے کے ليے اہل مانے جاتے ہيں۔ ۲۰۱۹ ميں ۵ سالہ لا کورس ميں تقريباً ۲۷۰۰ سيٹوں کے ليے 56ہزار طلبہ نے شرکت کی تھی۔ CLAT کا سواليہ پرچے کا فارميٹ ہر سال تبديل کيا جاتا ہے۔ اسی سال 150سوالات پر مشتمل پرچہ طلبہ کو حل کرنا ہے۔ جو طلبہ اسی سال يعنی مارچ اپريل 2020ميں بارہويں کا امتحان دے رہے ہيں وہ بھی CLAT کا فارم بھرنے کے اہل ہيں۔
کلاٹ کی تياری کيسے کريں؟
کلاٹ کی تياری مختلف طلبہ اپنی اپنی صلاحيتوں اور کمزوريوں کو ذہن ميں رکھ کر کرتے ہيں۔ اس امتحان ميں چونکہ انگريزی زبان اور گرامر کے سوالات ہوتے ہيں۔ انگريزی پر دھيان دينا ضروری ہے۔ ياضی کے ليے دسويں کلاس کی کتاب (سی بی ايس ای، بورڈ) پڑھنا کافی ہوگا۔
حالات حاضرہ کے ليے gktoday اور affairscloudجيسی ويب سائٹس کا مطالعہ مفید ہوگا۔quantitative logical reasoning کے ليے Rs aggarwalکی کتابيں کافی ہيں۔ Mockٹيسٹ بھی ديں۔کلاٹ کے علاوہ بھی کئ امتحان ہيں جو وکالت کے کورسيس کے ليے ديے جاسکتے ہيں۔USA-LSAT INDIA- لا اسکول ايڈميشن کونسل، pearson vueکی جانب سے تقريباً 52مختلف کالجوں کے ليے ليا جاتا ہے۔ يہ اہليتی امتحان 115سوالات پر مشتمل ہے۔ فارم بھرنے کی آخری تاريخ 14اپريل 2020ہے۔
۲۔ AILETنيشنل لا يونيورسٹی دہلی کی جانب سے آل انڈيا لا انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کيا جاتا ہے۔ فارم اپريل کے دوسرے ہفتے تک بھرے جائيں گے۔
۳۔ PU BA LLB پنجاب يونيورسٹی کی طرف سے يہ اہليتی امتحان ۳ اداروں کے ليے ليا جاتا ہے جن ميں 360سيٹيں ہوتی ہيں۔ اور 100سوالات پوچھے جاتے ہيں۔ يہ امتحان جون کے مہينے ميں ہوتا ہے اس ليے مئی کے آخری ہفتے تک فارم بھرے جاسکتے ہيں۔ يہ اہليتی امتحان صرف چندی گڑھ ميں ليا جاتا ہے۔
۴۔MHCET LAW۔11اداروں کے ليے مہاراشٹرا سرکار کی جانب سے MHCET LAWکا امتحان ليا جاتا ہے۔ ۱۵۰نمبرات پر مشتمل يہ اہليتی ٹسٹ سارے مہاراشٹرا ميں منعقد کيا جاتا ہے۔ ۲ مارچ ۲۰۲۰فارم بھرنے کی آخری تاريخ ہے۔ امتحان ۱۲ اپريل کو ہوگا۔
۵۔۔ SLAT-2020۔ Symbiosisانٹرنيشنل يونيورسٹی، پونے کے ذريعے يہ اہليتی امتحان ۵ سالہ بی اے، بی بی اے۔ ايل ايل بی کورس کے ليے منعقد کيا جاتا ہے۔ امتحان مئی کے پہلے ہفتے ميں ہوگا۔
۶۔DULLB 2020۔ دہلی يونيورسٹی کی جانب سے ۳ کالجس کو 2,922سيٹوں پر داخلے کے ليے يہ امتحان منعقد کيا جاتا ہے۔ فارم بھرنے کی آخری تاريخ ۳۱مارچ 2020ہے۔ آن لائن ہونے والے اس امتحان کی تاريخ ۲تا۹ مئی کے درميان ہے۔
وکلا کی قسميں

ان قسموں کے علاوہ آج کل سائبر لا کی کافی مانگ ہے۔ موبائيل فون، بينکنگ ايپس کے ذريعہ ہونے والے نقصانات اور دھوکوں سے سائبر کرائم سيل کے ساتھ مخصوص وکلا کام کرتے ہيں۔
کريئر کونسلنگ اور گائيڈنس کے ليے مشہور ميگزين Careers 360نے سروے کرکے تيس گارمنٹ لا کالجس اور بيس پرائيويٹ کالجس کو ملک کے بہترين کالج ہونے کا اعزاز ديا ہے جس ميں حيدرآباد کی نلسار يونيورسٹی تيسرے نمبر پر ہے۔ ايل ايل بی کی پڑھائی پوری کرنے کے بعد اب ايک اہليتی امتحان مجسٹريٹ او رجج کے ليے بھی ہوتا ہے۔ جج بن کر کورٹ ميں فیصلہ سنانے کا کيرير کافی زور پکڑ رہا ہے۔ ججوں کی تنخواہيں بھی اچھی خاصی ہوتی ہيں ساتھ ہی دوسری سہولتيں بھی انہيں فراہم کی جاتی ہے۔
آنے والے وقت ميں ہمارے ملک ميں بڑے پيمانے پر وکلا کی ضرورت پيش آئے گی۔ اس ليے ابھی سے تياری ضروری ہے خاص طور پر مقامی زبانيں اور انگريزی زبان پر دسترس ضروری ہے۔ ساتھ ہی منطق، حساب اور حاضر جوابی بھی ايک اچھے وکيل کا خاصہ ہوتے ہيں۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتين ميں بھی وکيل بننے کے رجحان ميں اضافہ ہوا ہے۔ کثر خواتين وکلاخاندانی کورٹ ميں طلاق کے مسائل حل کرتی ہيں۔ غرض يہ کہ ڈاکٹر، انجينئرکی دوڑ ميں قانون ايک اہم کريئر بن کر ابھرا ہے۔ اور مستقبل ميں ايک بہترين کيرئر ثابت ہوگا۔