ورچولائزیشن اور زین XEN سافٹ وئیر

شفیق احمد
ابن عبداللطیف آئمی ، مالیگاؤں

پچھلی دو قسطوں سے ہم ’’ورچولازیشن‘‘ کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں ۔ اِن دو قسطوں میں ہم ایک کمپیوٹر میں کئی کمپیوٹر ، ورچولائزیشن کی قسمیں ، پلیٹ فارم ورچوئلائزیشن ، مائیکرو سافٹ ورچولائزیشن ، ورچوئل پی سی کے ورژن، ورچوئل مشین پر ’’لی نیکس‘‘ ، ورچوئل پی سی سپورٹ اور وی ایم وئیر سافٹ وئیرکے بارے میں جان چکے ہیں ۔ اِس قسط میں انشاء اﷲ وی ایم وئیر کے سافٹ وئیر ،نیٹ ورک ایڈریس ٹرانسلیشن NAT اور زین سافٹ وئیر کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔
وی ایم وئیرکے سافٹ وئیر
پچھلی قسط میں ’’وی ایم سافٹ وئیر‘‘ کا ذکر چل رہا تھا لیکن جگہ کی کمی کی وجہ سے یہ ذکر ادھورا رہ گیا تھا جسے اِس قسط میں مکمل کریں گے۔ ’’وی ایم سافٹ وئیر‘‘ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اگر ہم ’’وی ایم وئیر‘‘ Vmware میں بنائی گئی کوئی اور ’’ورچوئل مشین‘‘ چلا رہے ہیں تو اِس کے لیے ہمیں ’’وی ایم ائیر ورک‘‘ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ہم یہ کام بالکل مفت دستیاب ’’وی ایم پلیئر‘‘ سے انجام دے سکتے ہیں ۔ ’’ورچوئل پی سی‘‘ کا معاملہ اِس سے مختلف ہے کیوں کہ ورچوئل پی سی کی تیار کردہ ’’ورچوئل مشین‘‘ کو چلانے کے لیے مکمل ’’ورچوئل پی سی‘‘ انسٹال کرنا پڑتا ہے ۔ ’’وی ایم وئیر‘‘ کا ایک اور زبردست سافٹ وئیر ’’وی ویم وئیر کنورٹر‘‘ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی ہوسٹ آپریٹنگ سسٹم مشین کو ’’ورچوئل مشین‘‘ میں تبدیل کرسکتے ہیں اور یہ خصوصیت صرف ’’وی ایم وئیر‘‘ میں ہی ہے ۔
نیٹ ورک ایڈریس ٹرانسلیشن NAT
’’وی ایم وئیر ورک اسٹیشن‘‘ یعنی ’’ورچولازیشن‘‘ میں ایک زبردست سہولت NAT یعنی ’’نیٹ ورک ایڈریس ٹرانسلیشن‘‘ بھی ہے ۔ یعنی ہماری بنائی ہوئی ’’ورچوئل مشین‘‘ اور ’’ہوسٹ (میزبان) مشین‘‘ کی ’’آئی پی‘‘ ایک ہی ہوتی ہے ۔ ’’وی ایم وئیر سافٹ وئیر‘‘ کے علاوہ دوسرے ’’ورچولائزیشن سافٹ وئیرز‘‘ زیادہ تر ’’بریج Bridge ینٹ ورکنگ‘‘ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اُس میں ’’ہوسٹ (میزبان) آپریٹنگ سسٹم‘‘ اور ’’مہمان آپریٹنگ سسٹم‘‘ کی ’’آئی پی‘‘ مختلف ہوتی ہے ۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ ’’بریج نیٹ ورکنگ‘‘ میں بھی ’’وی ایم وئیر سافٹ وئیر‘‘ کی سہولت موجود ہے ۔’’وی ایم وئیر کا ورک اسٹیشن ورژن‘‘ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں :
www.vmware.com/download/ws
اِس بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ وی ایم وئیر’’ونڈوز آپریٹنگ سسٹم‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’لی نیکسآپریٹنگ سسٹم‘‘ اور ’’میک او ایس آپریٹنگ سسٹم‘‘ کے لیے بھی دستیاب ہے ۔ یعنی ہم اسے ’’لی نیکس آپریٹنگ سسٹم‘‘ پر انسٹال کرکے ’’ونڈوز آپریٹنگ سسٹم‘‘ ورچوئلائز کرسکتے ہیں ۔ اِس کا مطلب ہے ’’لی نیکس‘‘ میں ’’ونڈوز‘‘ کے مزے لوٹنا۔
زین XEN سافٹ وئیر
زین XEN سافٹ وئیر ’’لی نیکس آپریٹنگ سسٹم‘‘ کے لئے دستیاب فری ’’ورچولائزیشن سافٹ وئیر‘‘ ہے ۔ اِس کی سب سے اہم خصوصیت IA32 کے ساتھ ساتھ x86 اور PowerPC پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنا ہے ۔ ’’زین سافٹ وئیر‘‘ کے ذریعے ہم ’’لی نیکس آپریٹنگ سسٹم‘‘ پر ’’ونڈوز آپریٹنگ سسٹم‘‘ سمیت کئی دوسرے ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ ورچوئلائز کرسکتے ہیں ۔ ’’زین سافٹ وئیر‘‘ دراصل یونیورسٹی آف کیمبرج کا ایک ’’ریسرچ پروجیکٹ‘‘ تھا جس کی سربراہی Ien Pratt کررہے تھے ۔ بعد میں انہوں نے ’’زین انکارپوریشن‘‘ Xen Incorporation قائم کی اور اُس کے تحت XEN پروجیکٹ کو آگے بڑھایا ۔ ’’زین کارپوریشن‘‘ کئی دوسری ’’اوپن سورس پروجیکٹ‘‘ کو سپورٹ کررہا ہے اور ساتھ ہی XEN زنٹرپرائز ورژن بھی فروخت کررہا ہے ۔’’زین سافٹ وئیر‘‘ بہت پیچیدہ ہے اور ہم اِسے الفاظ میں سمجھا نہیں سکیں گے بلکہ جب تک اسے ’’پریکٹیکل‘‘ نہیں کیا جائے گا تب تک یہ سمجھ میں نہیں آئے گا۔ جو حضرات اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ چاہیں تو
www.xensource,com سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ورچولائزیشن کے بارے میں باقی معلومات انشاء اﷲ اگلی قسط میں ۔(جاری)
***


’’وی ایم سافٹ وئیر‘‘ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اگر ہم ’’وی ایم وئیر‘‘ Vmware میں بنائی گئی کوئی اور ’’ورچوئل مشین‘‘ چلا رہے ہیں تو اِس کے لیے ہمیں ’’وی ایم ائیر ورک‘‘ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ہم یہ کام بالکل مفت دستیاب ’’وی ایم پلیئر‘‘ سے انجام دے سکتے ہیں ۔ ’’ورچوئل پی سی‘‘ کا معاملہ اِس سے مختلف ہے کیوں کہ ورچوئل پی سی کی تیار کردہ ’’ورچوئل مشین‘‘ کو چلانے کے لیے مکمل ’’ورچوئل پی سی‘‘ انسٹال کرنا پڑتا ہے ۔