خـــــبر کــــرئیر۔۔

UPSESSB ریکروٹمنٹ 2021 ٹی جی ٹی اورپی جی ٹی کی 15198جائیدادوں کے لیے درخواستوں کی طلبی

اترپردیش سکنڈری ایجوکیشن سرویس سلکشن بورڈ (یو پی ایس ای ایس ایس بی) نے مختلف کورسیس بشمول ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس (ٹی جی ٹی) اور پوسٹ گریجویٹ ٹیچر (پی جی ٹی) کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ pariksh.cup.nic.inپر درخواست دے سکتے ہیں۔ پی جی ٹی کی جملہ 2595اور ٹی جی ٹی کی 12,603جائیدادوں پر بھرتی ریکروٹمنٹ اگزام کے ذریعے کی جائے گی۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 11اپریل ہے جبکہ فیس کے ادخال کی قطعی تاریخ 13اپریل ہے۔ درخواستوں کے آن لائن ادخال کی تاریخ 15اپریل ہے۔ UPSESSB 2021جائیدادوں کے لیے 21سال سے زائد عمر کے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ پی جی ٹی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو متعلقہ مضمون میں جس کے لیے وہ درخواست دے رہے ہوں گریجویشن کے ساتھ ساتھ بی ایڈ/ بی ٹی سی کی ڈگری رکھنا ہوگا۔ پی جی ٹی امیدواروں کے لیے متعلقہ مضمون میں جس کے لیے وہ درخواست دے رہے ہوں ، گریجویشن کے ساتھ ساتھ بی ایڈ کی ڈگری رکھنا لازمی ہے۔
(NEET(UG کایکم اگست کو انعقاد
قومی اہلیتی و داخلہ امتحان (انڈر گریجویٹ)NEET (UG)کے ذریعہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس کے ساتھ ساتھ متبادل یا روایتی میڈیسن و نرسنگ پروگراموں میں داخلے دیے جاتے ہیں۔ عام طور پر یہ امتحان 12ویں جماعت کے بورڈ اگزام کے بعد منعقد ہوتا ہے لیکن کووڈ وبا کے مد نظر داخلوں میں سہولت پہنچانے کے لیے اس مرتبہ اس کا انعقاد یکم اگست کو 2021کو عمل میں لایا جارہا ہے۔یہ امتحان ایک ہی دن میں آف لائن (قلم اور پیپر کے طریقہ کے ساتھ) منعقد ہوگا۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے یہ اعلان کیا۔ واضح رہے کہ کووڈ ۱۹ وبا کی وجہ سے بورڈ امتحانات اس سال تاخیر سے منعقد ہورہے ہیں جو جون میں مکمل ہوں گے۔ اسی طرح میڈیکل انٹرنس امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی۔
DSSSBریکروٹمنٹ 2021
1809جائیدادوں کے لیے درخواستوں کی طلبی
دلی سب آرڈینیٹ اسٹاف سلکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) نے15مارچ کو درخواستوں کا عمل شروع کیا ہے۔ خواہشمند امیدوار dsssb.delhi.gov.inپر درخواست دے سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 14اپریل کو مکمل ہوگا۔ جن جائیدادوں پر بھرتی کی جارہی ہے ان میں اسپیشل ایجوکیش (پرائمری)، پرسنل اسسٹنٹ، جونیر انجینئر، تکنیکل اسسٹنٹ اور دیگر شامل ہیں۔ ڈی ایس ایس ایس بی کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اہلیت کے شرائط مختلف ہیں جس کا انحصار جائیداد کی نوعیت پر ہے۔ تاہم کم سے کم قابلیت 12ویں جماعت ہے۔
UPTETکا 25جولائی کو انعقاد
18مئی سے رجسٹریشن کا آغاز
یو پی ٹیچر اہلیتی متحان (یو پی ٹیٹ)کا 25جولائی کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اترپردیش حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں تفصیلی اعلامیہ 11مئی کو updeled.gov.inپر شائع کیا جائے گا۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز18مئی کو اور اختتام یکم جون کو ہوگا۔ امیدوار 2 جون تک رجسٹریشن فیس داخل کرسکتے ہیں جبکہ درخواست فام 3 جون تک مکمل کیا جاسکتا ہے اور ایڈمٹ کارڈ 14جولائی سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

مشمولہ: ہفت روزہ دعوت، نئی دلی، خصوصی شمارہ 28 مارچ تا  3 اپریل 2021