ترکی ميں مفت تعليم کا شاندار موقع

بيچلر، ماسٹر اور پی ايچ ڈی کورسس آئندہ تعليمی سال 2020ء کے ليے ترک گورنمنٹ نے اسکالرشپ کا اعلان کر ديا ہے۔ يہ فل فنڈڈ اسکالرشپ ہے جس ميں:
1- ايک بار آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ
2۔ آپ کی اپنی پسند کی يونيورسٹی ميں مفت داخلہ
3- مکمل ڈگری کی فیس معاف
4- ڈگری کے مطابق ماہانہ وظيفہ
5- رہائش کے ليے ماہانہ خرچ
6- ترکی لينگويج کا ايک سالہ کورس مفت
شامل ہيں۔ اور شرائط بہت آسان ہيں۔ بيرونِ ملک تعليم کے خواہش مند نوجوان طلبہ و طالبات کے ليے يہ سنہری موقع ہے۔ جبکہ اپلائی اور سليکشن کا طريقِ کار بھی بہت آسان ہے۔ نہ آئيلٹس، نہ ٹوفل، نہ جی آر ای جيسے مہنگے اور مشکل ٹيسٹ لازمی ہيں اور نہ ہی کوئی سليکشن کا امتحان رکھا گيا ہے۔ اپلائی کرنے کی بھی کوئی فیس نہيں ہے۔ بس ايک شرط ہے کہ آپ کی پچھلی تعليمی کارکردگی اچھی ہونی چاہيے۔
ياد رہے کہ يہ اسکالرشپ بيچلر، ماسٹرز اور پی ايچ ڈی ليول کے ليے ہے۔ تازہ تازہ انٹرميڈيٹ کيے ہوئے طلبہ و طالبات بھی اس ميں اپلائی کر سکتے ہيں۔ اگر آپ کسی اور يونيورسٹی ميں تعليم شروع کر چکے ہيں تب بھی اس پر اپلائی کيا جا سکتا ہے۔ اس ليے اگر آپ کے جاننے والوں ميں ايسے طلبہ و طالبات موجود ہيں جو انٹرميڈيٹ يا بيچلر يا ماسٹرز ڈگری مکمل کر چکے ہيں اور بيرونِ ملک تعليم کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہيں تو وہ دير نہ کريں، آج ہی اپنے کاغذات مکمل کروائيں اور اپلائی کريں۔
اپلائی کرنے کے ليے مطلوبہ کاغذات :
1- پچھلے تعليمی مراحل کی مارکس شيٹس اور سرٹيفیکيٹس
2۔ کسی پروفیسر يا ٹيچر کا ريفرنس ليٹر
3- شناختی کارڈ يا بے فارم
4- پاسپورٹ جس کی کم سے کم مدت چھے ماہ سے زائد ہو
5- اگر کسی تعليمی سطح پر يا ہم نصابی سرگرميوں يا سپورٹس ميں کوئی خاص پوزيشن حاصل کی ہے تو اس کے سرٹيفیکيٹس
اپلائی کرنے کا طريقِ کار :
1- اگر آپ کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہيں بنا تو ارجنٹ بنياد پر اپلائی کر ديں جو آپ کو 20 فروری سے پہلے مل جائے۔
2۔ سارے مطلوبہ کاغذات کو اچھے طريقے سے اسکين کر ليں۔
3- ترکی سکالرشپس کی سائٹ پر جا کر اپنے جی ميل اکاونٹ کے ذريعے اپنی اپليکيشن رجسٹر کريں۔
4- اپليکيشن ميں اپنی ساری معلومات درست طريقے سے شامل کريں۔ اور سب کاغذات اٹيچ کر ديں۔
5- اپليکيشن مکمل ہو جانے کے بعد سائٹ آپ کی تعليمی سطح کے مطابق يونيورسٹيز اور پروگرام خود سامنے رکھ دے گی، ان ميں سے اپنی پسند کی يونيورسٹی اور پروگرام منتخب کريں۔
6- جب اپليکيشن ہر طرح مکمل ہو جائے گی تو سائٹ آپ کو "سمٹ” کا آپشن دے گی، سمٹ کرنے کے بعد آپ کی اپليکيشن کاروائی کا حصہ بن جائے گی۔
7- اپليکيشن کو ايک ہی بار ميں مکمل کرنا ضروری نہيں، آپ مختلف مواقع پر لاگ اِن ہو کر اپليکيشن مکمل کر سکتے ہيں۔
7- اس کے بعد اپليکيشنز کی سکروٹنی ہوگی اور آپ کی اپليکيشن اگر منتخب ہو گئی تو ای ميل کے ذريعے آپ کو مطلع کر ديا جائے گا، اور آگے کے مراحل کے ليے مکمل راہنمائی دی جائے گی۔
اپلائی کرنے کا لنک درجِ ذيل ہے :
https://turkiyeburslari.gov.tr
لہذا آپ دير نہ کريں۔ واضح رہے کہ اس پروگرام ميں سائنسز، آرٹس کے علاوہ ميڈيکل سائنسز، لاء، کامرس و ٹيکنالوجی جيسے پروفیشنل مضامين بھی شامل ہيں۔
ياد رہے کہ اپلائی کی آخری تاريخ 20 فروری 2020ء ہے۔ اس تاريخ سے پہلے پہلے اپلائی کيا جا سکتا ہے۔
راقم رضا فاتح، استنبول، ترکی۔
***