بی ایس پی نے راجستھان ہائی کورٹ میں پارٹی کے چھ ممبران اسمبلی کے کانگریس میں انضمام کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی

جے پور، جولائی 29: بہوجن سماج پارٹی نے آج راجستھان ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے، جس میں بی ایس پی کے چھ ممبران اسمبلی کے راجستھان میں حکمران کانگریس میں انضمام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

سندیپ یادو، واجب علی، دیپ چند کھیریا، لکھن مینا، جوگیندر اوانا اور راجندر گڈھا نے بی ایس پی کے ٹکٹوں پر 2018 کے اسمبلی انتخابات لڑے اور جیت حاصل کی تھی۔

ان سب نے ستمبر 2019 میں کانگریس میں انضمام کر لیا۔

بی ایس پی کے ریاستی صدر بھگوان سنگھ بابا نے کہا کہ بی ایس پی کے ممبران اسمبلی کے کانگریس میں انضمام کے خلاف ہم نے آج ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔

حکمران کانگریس میں بی ایس پی کے ممبران اسمبلی کا انضمام اشوک گہلوت کی زیرقیادت حکومت کے لیے ایک طاقت ہے، کیوں کہ 200 کے ایوان میں کانگریس کی تعداد 107 انھی کی مدد سے پہنچتی ہے۔