آئی سی وائی ایف آن لائن میڈیا ٹریننگ کیمپ کااعلان

صحافت میں دلچسپی رکھنے والے مسلم نوجوانوں کے لیے ایک موقع

اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم نے ’نوجوان سٹیزن رپورٹرس۔ طبقات کی آواز آشکار ‘ کے عنوان سے آئی سی وائی ایف آن لائن میڈیا ٹریننگ کیمپ کااعلان کیا ہے جو 15تا19نومبر 2021 کو منعقد ہوگا۔ اس کیمپ کا مقصد نہایت موثر طریقے سے نوجوانوں کو اسٹوریز کا مواد تیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔ سوشل میڈیا کے عالمی نفوذ اور اسمارٹ ڈیوائسز کے زمانے میں بروقت اطلاعات کی ترسیل اور اپنی بات دور تک پہنچانے کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ ٹریننگ پروگرام ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ اور نیوز رپورٹنگ کے سفر میں شہری صحافیوں کی ایک نئی پود کو بہتر صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ امیدواروں کی عمر 18سے35 سال کے درمیان ہونی چاہیے نیز وہ او آئی سی کے رکن ممالک کے شہری یا مسلم غیر او آئی سی رکن ملک میں مسلم طبقہ کے نمائندے ہوں اور جو انگریزی میں رابطے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ میڈیا کا اچھا پس منظر رکھتے ہوں۔ درخواست گزاروں کا قطعی انتخاب آئی سی وائی ایف کی ٹیم کرے گی۔ تنظیم صرف منتخب امیدواروں سے ہی ربط پیدا کرے گی۔ ٹریننگ کیمپ کے تمام سیشنس میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو آئی سی وائی ایف اور پروگرام پارٹنرس کی جانب سے جاری کردہ ایک تصدیق شدہ صداقت نامہ دیا جائے گا۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ تین اکتوبر 2021ہے اور اہل امیدواروں کا اعلان 12اکتوبر 2021کو کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات www.icyforum.org/media-campپر حاصل کرسکتے ہیں۔

 

***

 


ہفت روزہ دعوت، شمارہ 26 ستمبر تا 02 اکتوبر 2021