اردو صحافیوں کے لیےحقائق کی تصدیق پر ورکشاپ سیریز

گوگل نیوز انیشیٹیو آن لائن تصدیق کے اوزار اور تکنیک پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ڈیٹا لیڈس کے تعاون واشتراک سے اردو صحافیوں کے لیے ورچوئل فیکٹ چیکنگ ٹریننگ سیریز شروع کر رہا ہے۔ یہ ورکشاپ سیریز بھارت میں صحافت کو مضبوط بنانے کے لیے حقائق کو جانچنے اور پرکھنے کا گُر سکھانے کی تربیت کاحصہ ہے تاکہ جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کی شناخت اور ان کا مقابلہ کیا جاسکے۔یہ آن لائن ورک شاپس 27؍ ستمبرتا 27 اکتوبر، صبح 10 تا 12 بجے دوپر منعقد ہوں گے جس میں تصاویر کی تصدیق ، ویڈیوز کی تصدیق اور تنقیدی سوچ کو کیسے فروغ دیا جائے، موضوعات کا احاطہ کی جائے گا۔ یہ ورک شاپ صرف اردو میڈیا سے وابستہ ایڈیٹرز اور صحافیوں تک ہی محدود ہے ۔جی این آئی انڈیا ٹریننگ نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں www.dataleads.co.in/GNINetwork:

 

***

 


ہفت روزہ دعوت، شمارہ 26 ستمبر تا 02 اکتوبر 2021