نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب 18 جولائی کو ہوگا

نئی دہلی، جون 29: الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز کہا کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے پولنگ 6 اگست کو ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

پولنگ پینل نے مزید کہا کہ نائیڈو کے جانشین کا فیصلہ کرنے کے لیے انتخابات کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہوگی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جولائی کو کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 جولائی ہے۔

نائب صدر کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل کالج کرتا ہے۔ اس میں نامزد ارکان بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا صدر جمہوریہ کا انتخاب 18 جولائی کو ہو گا۔

جہاں این ڈی اے نے جھارکھنڈ کی سابق گورنر دروپدی مرمو کو اپنے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے، وہیں حزب اختلاف نے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو میدان میں اتارا ہے۔ ان دونوں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں۔